دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکا مشرق وسطیٰ میں مزید جنگی طیارے بھیج رہا ہے
No image امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےکہ یورپ میں موجود امریکی ایف 16 اور ایف 35 جنگی طیارے مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ کیے جا رہے ہیں۔
امریکی حکام نام ظاہر نہ کرنےکی شرط پر اخبار کو بتایا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں مزید جنگی طیارے بھیج رہا ہے جو اس بات کا اشارہ ہےکہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے خلاف اپنی فوجی کارروائیوں میں مزید اضافہ کرسکتی ہے۔
حکام کے مطابق جرمنی سے امریکی فضائیہ کے ایف 16 جنگی طیارے اور برطانیہ سے جدید اسٹیلتھ ایف 35 طیارے مشرق وسطیٰ بھیجے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فضا میں ایندھن بھرنے والے طیارے بھی خطےکی طرف روانہ کیے جا رہے ہیں۔
حکام کے مطابق ان طیاروں کی دوبارہ تعیناتی کا حکم جمعہ کو اردن کے ائیربیس پر ہوئے ایرانی حملے سے پہلے ہی دے دیا گیا تھا، جس میں امریکی فوج کے 2 اہلکار ہلاک اور ایک اور لاپتہ ہو گیا جب کہ کئی دیگر زخمی ہوئے۔
واپس کریں