دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ایران۔۔"آبنائے ہرمز"سے ۔اسد آر چوہدری
مہمان کالم
مہمان کالم
"پیٹرو ڈالر"ختم کر کے خلیجی تیل پر ڈالر کی اجارہ داری ختم کرنا چاہتا ہے۔(راہداری لینا اس کا مقصد نہیں)جو مال گزرے وہ ڈالر کے بجائے"یوآن"میں خریدا/بیچا گیا ہو۔۔(امریکہ کو سالانہ 1600 ارب ڈالرز کی Hit لگ سکتی ہے)دنیا کے 18% تیل رکھنے والے وینزویلا کے صدر کو اغواء کرنے اور تیل پر کنٹرول کا مقصد بھی یہ تھا کہ وینزویلا"پیٹرو ڈالر"ختم کر کے"یوآن اور روسی کرنسی روبل"میں تجارت کرنا اور"برکس BRICKS"ممالک میں شامل ہونا چاہ رہا تھا۔
اس سے پہلے۔۔صدام حسین نے سن 2000 میں جب"پیٹرو ڈالر"ختم کرنے کا کہا تو 2003 میں"آپریشن عراقی فریڈم"شروع کر کے "تباہی پھیلانے والے ہتھیار" (WMDs) کا الزام لگا کر صدام کا اقتدار ختم کیا گیا اور اسے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔۔پھر لیبیا کے صدر معمر قذافی نے"پیٹروڈالر"ختم کرنے کا کہا "یورو & گولڈ"میں تیل بیچنے کا کہا تو"عرب سپرنگ"شروع کروا کر اسے 2011 میں مروا دیا گیا۔
چند فیصد جذباتی پاکستانی صرف اپنی عینک سے دیکھتےہوئے فوری اور سطحی رائےدینے سے پہلے اس لڑائی کو دیکھیں جو ایران۔۔امریکہ کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے لڑ رہا ہے۔
یہ بہت بڑی لڑائی ہے۔۔اس کے لیے بہت زیادہ قربانیاں دی چکی ہیں اور دی جا رہی ہیں۔
آپ لوگ اور کچھ نہیں کر سکتے تو"بوتے ججباتی"ہونے سےاحتراز ہی کم از کم کر لیں۔
واپس کریں