دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اشٹبلشمنٹ کا فاؤل پلے اور سسٹم
کامران طفیل
کامران طفیل
تقریباً تمام آئینی ماہرین کی رائے یہ ہے کہ فاؤل پلے ہوا ہے اور اگر کورٹ اسے سپورٹ کرتی ہے تو مستقبل میں کبھی بھی سسٹم نہیں چل سکے گا۔
بہرحال عمران خان کی کلٹ کو ایسی کوئی بھی بات سمجھنا تقریباً ناممکن ہے۔
دوبارہ عرض کروں گا کہ مسئلہ اس حکومت کا نہیں بلکہ آنے والے پانچ سال کا ہے۔
سابقہ دو حکومتوں نے اپنی ٹرمز پوری کیں لیکن ان کو اسٹیبلشمنٹ نے شدید غیر مستحکم رکھا اور ساڑھے تین سالہ عمران حکومت جس کو اسٹیبلشمنٹ دس سال کے پروگرام پر لائی تھی اور اس کے جنازے کو بیالس ماہ کندھا دئیے رکھا لیکن وہ اس اہلیت کے حامل ہی نہیں تھی کہ وہ چل سکتی۔
ایک بات طے شدہ ہے کہ اگر سپریم کورٹ اس اسمبلی کو بحال کرتی ہے اور عدم اعتماد پاس ہوجاتی ہے تو بھی عمران خان اپنے ایک سو چالیس ساتھیوں سمیت مستعفی ہوجائیں گے اور آنے والی حکومت کے لئے اتنے بڑے پیمانے پر الیکشن کروانا عملی طور پر ناممکن ہوجائے گا۔
اور اگر پیپلز پارٹی اپوزیشن اور نون حکومت کے طور پر نگران حکومت بنا کر الیکشن کی طرف جاتے ہیں تو عمران خان اور ان کی کلٹ اس الیکشن کو متنازعہ بنائیں گے کیونکہ گراؤنڈ رئلیٹی یہ ہے کہ عمران اگلا الیکشن نہیں جیت سکتا اور اسے ہر صورت اس الیکشن کو متنازعہ بنانا ہوگا۔
مناسب یہی ہے کہ شہباز شریف عمران خان کے خط کا جواب دے کر نگران وزیراعظم مقرر کرنے کی کوشش کریں, یقنی طور پر عمران خان اور شہباز کسی ایک شخص پر متفق نہیں ہو سکیں گے کیونکہ عمران خان کسی کامن گراؤنڈ پر آتے ہی نہیں اور یوں الیکشن کمیشن نیا وزیراعظم مقرر دے اور الیکشن ہوجائیں۔الیکشن کمیشن کے بارے میں عمران خان اپنی کلٹ کو بتاچکے ہیں کہ وہ بکا ہوا ہے اور اس بینچ کے علاوہ ججز کو نون لیگ خرید رہی ہے۔
مجھے نناوے فیصد یقین ہے کہ عمران خان الیکشن نہیں جیت سکیں گے لیکن سو فیصد یقین ہے کہ عمران اور اس کی کلٹ اس الیکشن کے نتائج ماننے سے انکار کریں گے۔
عمران اور ان کی کلٹ کے نزدیک
عمران کے تمام مخالف چور, ڈاکو لٹیرے, غدار اور مرتد ہیں۔
لہذا میرا یہ خیال ہے کہ عمران کے مخالف تمام سیاستدانوں کو پہلے اور عوام کو بعد میں سزائے موت دے دی جائے اور اس کے لئے جسٹس عطا بندیال ایک لارج بینچ تشکیل دیں جس میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مشیر عالم ان کا ساتھ دیں۔
اس طرح ملک سے غدار ختم ہوجائیں گے اور آبادی بھی سات کروڑ رہ جائے گی۔
واپس کریں