دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
خود تشخیصی اور اینٹی بائیوٹک کا ایٹم بم
No image احتشام الحق شامی۔ پاکستان میں ہر ایک ہزار افراد پر صرف ایک ڈاکٹر ہے۔ اس باعث نتیجے میں پیدا ہونے اثرات میں سے ایک خود تشخیصی میں غیر یقینی اضافہ ہے۔ ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں خطرناک حد تک 70 فیصد اینٹی بائیوٹکس کا غیر ضروری استعمال کیا جا رہا ہے۔
اینٹی بائیوٹک ادویات کا اندھا دھند استعمال مہلک امراض کے خلاف مزاحمت کرنے والے بیکٹیریا اور اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس (AMR) کے اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ دنیا بھر میں 50 لاکھ افراد جو AMR سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ان میں سے 14 فیصد کا تعلق پاکستان سے ہے، AMR کی وجہ سے ملک میں سالانہ تقریباً 700,000 اموات ہوتی ہیں۔ AMR پاکستان میں دل کی بیماریوں اور زچگی اور نوزائیدہ امراض کے بعد اموات کی تیسری بڑی وجہ بناتا ہے۔
اینٹی بائیوٹک کا اندھا دھند استعمال پاکستان میں سالانہ دس لاکھ تک اموات کا سبب بن سکتا ہے۔
پاکستان میں ڈاکٹروں کی شدید کمی کے علاوہ، ملک میں صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات قابو سے باہر ہوتے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مشورے کی بڑھتی ہوئی فیسوں، ادویات کی قیمتوں میں کم از کم 30 فیصد اضافے اور تشخیصی ٹیسٹوں کی لاگت دوگنا ہونے کی وجہ سے 2021 اور 2023 کے درمیان صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کی لاگت مبینہ طور پر تین گنا بڑھ گئی۔ ایک ایسے ملک میں جہاں ایک اندازے کے مطابق 80 فیصد آبادی 32000 روپے ماہانہ یا اس سے کم کما رہی ہے، ڈاکٹر کی تشخیص حاصل کرنا زیادہ تر لوگوں کے لیے ناقابل برداشت ہے، یعنی اگر وہ بیمار ہو جائیں تو ڈاکٹر کی مشاورت کو چھوڑ دیں، جس کی وجہ سے لوگوں کو دوستوں یا رشتہ داروں سے غیر پیشہ ورانہ طبی مشورے کی طرف رجوع کرنا پڑے۔
پاکستان، بھارت اور چین کے بعد اینٹی بائیوٹکس کا دنیا کا تیسرا سب سے بڑا صارف ہے، صرف گزشتہ سال پاکستان میں 126 ارب روپے کی اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال کی گئیں۔
واپس کریں