دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کاروباری اعتماد میں کمی
No image ملک میں کاروباری اعتماد کا جائزہ لینے کیلئے کیے گئے ایک تازہ سروے کے مطابق مجموعی کاروباری اعتماد میں 36 فیصد کمی ہوئی ہے‘ جو گزشتہ سروے کے مثبت 13فیصد کے مقابلے میں منفی 23 فیصد پر آگیا ہے۔ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی 55پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ سروے میں شامل 78فیصد شرکا کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران کاروباری حالات منفی سمت گئے ہیں جبکہ پہلے ایسا سمجھنے والوں کی شرح 47 فیصد تھی‘ جبکہ 44فیصد شرکا نے آئندہ چھ ماہ میں حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔کاروباری اعتماد میں اس گراوٹ کی کئی وجوہات ہیں۔ مہنگائی‘ بھاری ٹیکسوں‘ توانائی اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں‘ سکیورٹی خدشات اور حکومتی پالیسیوں میں غیر یقینی صورتحال نے کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے۔
واپس کریں