طاقتوروں کو مشورہ ہے کہ ہوش کے ناخن لیں ۔ راجہ سعد خان
مہمان کالم
میرا پھر طاقتوں کو مشورہ ھے کہ ہوش کے ناخن لیں! جو لوگ جمعیت علمائے اسلام کو لبیک سمجھ کر ڈیل کر رہے ہیں انہیں شدید غلط فہمی ہے۔ لبیک آپ کا اپنا بنایا ہوا ایک بلبلہ تھا، پھٹ گیا۔ پی ٹی آئی ایک شخص کا نام ہے۔ وہ سامنے ہے تو پارٹی ہے، وہ سامنے نہیں تو پارٹی نہیں۔
یہ تقریباً 160 سال پرانی دینی و علمی تحریک کے فکری پس منظر سے جنم لینے والی سیاسی و مذہبی روایت ہے، جس کی ابتدا دارالعلوم دیوبند کے قیام سے ہوئی۔ دارالعلوم دیوبند 30 مئی 1866ء کو ہندوستان کے شہر دیوبند، ضلع سہارنپور (اتر پردیش) میں قائم ہوا۔
1857ء کی جنگِ آزادی کے بعد مسلمانوں کی دینی و علمی شناخت کے تحفظ اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے قائم ہونے والا یہ ادارہ رفتہ رفتہ برصغیر میں دینی تعلیم کا ایک بڑا مرکز اور دیوبندی مکتبِ فکر کی بنیاد بنا۔
اسی علمی و فکری پس منظر سے 1919ء میں جمعیت علمائے ہند وجود میں آئی، جس میں دارالعلوم دیوبند سے وابستہ علماء نے مرکزی کردار ادا کیا۔ جمعیت نے برطانوی سامراج کے خلاف تحریکِ آزادی، تحریکِ خلافت اور مسلمانوں کے مذہبی و سیاسی حقوق کے تحفظ میں حصہ لیا۔
1945ء میں مولانا شبیر احمد عثمانی کی قیادت میں پاکستان کے حامی علماء نے جمعیت علمائے ہند سے الگ ہو کر جمعیت علمائے اسلام قائم کی۔ قیامِ پاکستان کے بعد اس کی تنظیمِ نو ہوئی اور یہ پاکستان کی ایک مستقل دینی و سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی۔
اس کا تنظیمی ڈھانچہ مرکزی مجلس سے شروع ہو کر صوبائی، ضلعی، تحصیل، قصبہ، گاؤں اور محلہ کی سطح تک پھیلا ہوا ہے، جہاں مقامی صدور، جنرل سیکرٹریز اور کارکنان کے ذریعے تنظیمی، دینی اور سماجی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔
میرا پھر طاقتوروں کو مشورہ ہے کہ ہوش کے ناخن لیں، کیونکہ وہ اپنے آپ کو اور ملک کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
واپس کریں