دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
انگل بازی کا نتیجہ
احتشام الحق شامی
احتشام الحق شامی
کسی سیانے نے کیا خوب کہا تھا کہ شریف آدمی سے انگل بازی نہیں کرنی چاہیے ورنہ لینے کے دینے پڑتے ہیں۔ خواہ مخواہ کی انگل بازی کی شروعات ہم نے بنگالیوں سے شروع کی نتیجے میں وہ ہم سے علیحدہ ہوگئے۔ بلوچستان ایک عرصے تک امن و امان کا گہوارہ بنا رہا لیکن بلوچوں کی شرافت اور مہمان داری کو کمزوری سمجھ کر بھٹو دور سے ہی اشٹبلشمنٹ نے بلوچستان میں انگل بازی مزید شروع کر دی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ آج بلوچستان میں باقاعدہ طور پر سول وار یا گوریلا جنگ جاری ہے۔
سیاسی رواداری اور شرافت میں آزاد کشمیر کے حکمران اور عوام ہمیشہ نمایاں رہے ہیں لیکن اب وہاں کے عوام بھی سستے آٹے،سستی بجلی اور اسلام آباد کی غیر ضروری مداخلت جیسے جائز معاملات منظور نہ ہونے پر شدید سراپا احتجاج ہیں۔
آذاد کشمیر امن مارچ کی عوامی ایکشن کمیٹی نے جمعرات کے روز ڈڈیال میں شہریوں پر ایف سی کی جانب سے کیے گئے تشدد، درجنوں طالبات کے زخمی ہونے اور میرپور، کوٹلی اور دیگر اضلاع میں ایکشن کمیٹی کے سرکردہ راہنماؤں کی گرفتاری کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے لاک اور شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
ایک خفیہ مقام سے عوامی ایکشن کمیٹی کے سرکردہ رکن عمر نزیر کشمیری نے اعلان کیا کہ پرامن کال کو غیر ریاستی فورسز بلوا کر تشدد کے راستے لگا دیا مگر ہم نریندر مودی کی اس خواہش پوری کرنے کا وزیرِ اعظم آذاد کشمیر انوار الحق چودھری اور ان کے تنخواہ داروں کو کسی صورت موقع نہیں دیں گے،ہم پر امن تحریک آگے بڑھائیں گے اور شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال سے ریاستی مشینری جام کر کے رکھ دیں گے۔
اطلاعات کے مطابق ایکشن کمیٹی کے اعلامیہ کے بعد آزاد کشمیر پولیس نے گرفتاریوں کا پلان ترتیب دے دیا ہے۔
واپس کریں