دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
”جھوٹے پر اللہ کی لعنت ہو“
احتشام الحق شامی
احتشام الحق شامی
احتشام الحق شامی(کراچی) آج شہر قائد کراچی میں چوتھا روز ہے۔ سندھ و شہر کراچی اور حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے”عوامی اور ترقیاتی کارنامے“ اپنی گنہگار آنکھوں سے دیکھ چکا ہو۔امید ہے آپ سمجھ گئے ہوں گے اور اب بتاتا ہوں کہ ان دنوں میں مختلف تقریبات اور محافل میں میرے گنہگار کانوں نے سندھ میں پیپلز پارٹی کے ترقیاتی کارناموں کے حوالے سے کراچی کے عوام سے کیا سنا۔ مختلف لوگوں کے خیالات اور ملے جلے تبصرے مختصراً ملاحظہ فرمائیں۔
پنجاب کے لوگ ناشکرے ہیں، وہ پہلے گندے اور ٹوٹے پھوٹے کراچی اور حیدر آباد کا حال آ کر دیکھیں،پنجاب کی ہر حکومت نے ترقیاتی کام کیئے ہیں،بلخصوص،مسلم لیگ ن اور پرویز الہی کے دور میں ریکارڈ کام ہوئے ہیں جبکہ سندھ میں،جی سائیں جی سائیں والوں کی ہی حکومت رہی ہے اور ریورس گیئر لگا ہوا ہے،کراچی اور حیدر آباد میں جو بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ ایم کیو ایم کے دور میں ہوئے ہیں، اب کراچی،حیدر آباد اور اندرون سندھ سے کاروباری طبقہ پنجاب منتقل ہو رہا ہے،سندھ کے عوام نہ جانے کیوں بار بار بے وقوف بن جاتے ہیں اور پیلز پارٹی کے جھانسے میں آجاتے ہیں،کئی بڑی کمپنیوں کے دفاتر کراچی سے لاہور اور راولپنڈی منتقل ہو چکے ہیں،اس وقت جو لوگ بھی سندھ میں انڈسڑی سے منسلک ہیں،سخت تنگ ہیں اور پنجاب کی جانب شفٹ ہونے کا سوچ رہے ہیں، لاڑکانہ میں بھٹو شہید کے مزار کی جانب جانے والا راستہ یا سڑک بھی پکی نہیں جن کے نام پر لوٹ مار کی جاتی ہے۔
اس پوسٹ کے بعد جیالے بھائیوں کی جانب سے تنقید اور گالیاں سننے کو بلکل تیار ہوں، ناچیز کو سندھ یا پیپلز پارٹی سے بغض نہیں لیکن زمینی حقائق بیان کرنا بھی ضروری ہے۔
”جھوٹے پر اللہ کی لعنت ہو“
واپس کریں