دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران نیازی کی بم پر لات
احتشام الحق شامی
احتشام الحق شامی
خاکسار بطور ایک سیاسی کارکن سیاست میں تشدد کا کسی بھی طور حمایتی یا قائل نہیں لیکن حقیت یہ بھی ہے کہ سپریم کوٹھے کا باہر مولانا فضل الرحمان کے محض احتجاجی دھرنا دینے سے کام نہیں چلنے والا یعنی اخلاقی بہادری سے عاری جسٹس بندیال استعفیٰ نہیں دیں گے، اس لیئے افواجِ پاکستان کے دشمن عمران نیازی کے کھلے سہولت کار جسٹس بندیال کے گھر کا بھی وہی حال کرنا چاہئے جو ایک قومی اثاثے جناغ ہاؤس کور کمانڈر لاہور کے گھر اور ملک میں دیگر فوجی تنصیبات کا کیا گیا ہے کیونکہ لاتوں کے بھوت دھرنوں سے نہیں مانتے۔

ملک اور فوج دشمن عمران نیازی ٹولے کی مذموم کاروائیوں نے پاکستانی قوم کو افواجِ پاکستان کے جھنڈے تلے متحد کر کے یہودی اور امریکی عزائم کو مٹی میں ملا دیا ہے۔ فوج پر حملے کروانے کے سرغنہ عمران نیازی کی جانب سے بھٹکے ہوئے زومیز یوتھئے بھی اب اچھی طرح سے جان گئے ہیں کہ فوج کی تقسیم اور کمزوری ریاست اور ہر پاکستانی کی موت ہو گی اور خانہ جنگی کے باعث کل ان کا اپنا گھر بھی نہیں بچے گا اور ان کی لگائی ہوئی آگ کے شعلے ان کے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔یہی وجہ ہے کہ بیرونِ ملک اور پاکستان میں سر گرم یوتھیئے اور ان کے مقامی لیڈر اپنے کیئے پر شرمندہ نظر آ رہے ہیں اور جوق در جوق ان کی جانب سے معافیوں تلافیوں اور پاک فوج کے حق میں بیانات دینے کا سلسلہ زور و شور سے دیکھنے میں آ رہا ہے اس لیئے اب یہ کہنے میں اب کوئی شک نہیں رہا کہ وہ دن زیادہ دور نہیں جب عمران نیازی جب اپنے منتقی انجام کو پہنچے گا تو شجرِ ممنوعہ بن چکا ہو گا۔

عمران خان اگر فوج سے بحثیت ادارہ سے ٹکر لیتا تو معاملہ مختلف تھا لیکن اس کوکینی نے براہِ راست نام لے لے کر حاضر سروس اور حساس ترین عہدوں پر فرائض سر انجام دینے والے فوجی افسران کو ناقابلِ برداشت حد تک ٹارگٹ اور چیلنج کیا اور ساتھ ہی جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاوس پر حملہ کر کے بم پر لات ماری اور ہم سب جانتے ہیں کہ جب کسی بم پر لات ماری جائے تو سب سے پہلے لات مارنے والا خود اس بم سے پیدا ہونے والی تباہی کا نشانہ بنتا ہے۔عمران نیازی کی سیاسی اور انفرادی تباہی کا آغاز ہو چکا ہے، اس کے لیئے اب کسی بھی قسم کی بچت یا رعایت ممکن نہیں رہی۔حالیہ بندیالی ریلیف عارضی ہے۔کوکینی اور اس کے حواریوں کے ساتھ جو کچھ آگے ہونے جا رہا ہے وہ بہت بھیانک ہے۔تھوڑے لکھے کو زیادہ سمجھئے۔
اللہ ملکِ پاکستان کو اپنی امان میں،شیطان اور عمران نیازی کے شر سے محفوظ رکھے۔(آمین)
پاک افواج زندہ باد
واپس کریں