جنید احمد شاہ ایڈووکیٹ
ایک طرف سابق وزیر اعظم پاکستان ، سابق صدر آزاد کشمیر ، وزیروں اور مشیروں کی بارات اور دوسری طرف صرف وہ تین عام لوگ جنکی پشت پر اِس وقت لاکھوں کشمیری اپنی عوامی طاقت کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔۔ یہ باراتی کل خود چل کر مظفرآباد گئے ہیں ، ابھی دن تک انکو انتظار کرنا پڑا ہے تاکہ عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت آپس میں مشاورت کر لے ، مشاورت کے بعد ابھی مذاکرات کا دوسرا دور پی-سی ہوٹل مظفرآباد میں جاری ہے۔۔۔ ان شاءاللہ تعالیٰ آج رات تک اچھی خبر آئے گی۔۔۔
عوام کی طاقت سے بڑی طاقت کسی کی نہ ہے ، حقیقی عوامی طاقت کو شکست دینا ناممکن ہے۔ جس جماعت اور قیادت کی جڑیں عوام میں ہوں ، اُسے کوئی نہیں ہرا سکتا ہے۔۔ آزاد کشمیر کے لوگوں نے آج پاکستان و کشمیر کے سیاسی مافیا ، سیاسی بدمعاشوں اور بڑے بڑے سورماؤں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے اور اپنے حقوق لینے کے لیے اپنے در پر خود چل کر آنے اور برابری کی سطح پر بالکل سامنے بیٹھ کر بات کرنے کے لیے بیٹھا دیا ہے۔۔۔
عوامی ایکشن کمیٹی نہ کوئی انقلابی جماعت ہے، نہ ہی آزادی کی تحریک ہے اور نہ ہی انکا مقصد نظام ِ باطل کو گرانا ہے لیکن اِسکے باوجود اِنکی قیادت نے پوری کشمیری قوم کو اپنے حقوق کا شعور دے کر اُنکو متحد و منظم کر دیا۔۔۔
پاکستان کے لوگو !
آپ خود سوچیں، یہ بڑے بڑے نام نہاد سیاست دان آپ لوگوں کے ٹیکس کے پیسے پر بھی پل رہے ہیں ، عیاشیاں کر رہے ہیں ، آپ لوگ مہنگائی اور بیروزگاری کی شدید لعنت میں گرفتار ہیں ، بنیادی ضروریات کے لیے ترس رہے ہیں اور لاکھوں نوجوان مایوس ہو کر ملک سے بھاگ رہے ہیں ۔۔۔ کشمیر کا نوجوان بھاگا نہیں ہے بلکہ اپنا حق لینے کے لیے کھڑا ہو گیا ہے۔۔۔
آپ لوگ بھی اپنے حقوق لینے کا شعور حاصل کریں اور اِس مافیا سے جان چھڑانے کا عزم کریں ۔۔۔ پاکستانی میڈیا ، اشرافیہ اور سیاست دانوں نے پوری کوشش کی ہے کہ اِس تحریک کو ریاست پاکستان کا مخالف قرار دیا جائے تاکہ اِسکے اثرات پاکستانی عوام تک نہ پہنچ سکیں کیونکہ جو مسائل کشمیر کے ہیں ، بالکل وہی پاکستان کے بھی ہیں۔۔
اِس اشرافیہ نے پچھلے 5 دن سے آزاد کشمیر کے مواصلاتی نظام کو مکمل طور پر بند کر رکھا ہے اور میڈیا کو منفی پروپیگنڈے پر لگا رکھا ہے ۔۔۔ یہ اشرافیہ عوامی بغاوت سے ڈرتی ہے اور اِنکی نیندیں حرام ہو جاتی ہیں ، جب اِنکو اپنی موت نظر آتی ہے تو آخری حل کے طور پر یہ ملک سے بھاگ جاتے ہیں۔۔۔
آزاد کشمیر کی بنیادی حقوق کی تحریک کا بنیادی پیغام یہی ہے کہ سارے مظلوم اگر ظالم کے خلاف متحد ہو جائیں ، اپنی سیاسی و جماعتی وابستگی اور چھوٹے چھوٹے مفادات کو چھوڑ دیں ، اکھٹے اور یکجا ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت اُنکے حقوق لینے سے اُنکو نہیں روک سکتی ہے۔۔۔
پاکستان ہمارا ہے اور کشمیر بھی ہمارا ہے
یہ دھرتی ہماری ہے ، اسکے وسائل پر حق بھی ہمارا ہے
ہم نے اور ہماری نسلوں نے اسی سرزمین پر جینا مرنا ہے
لاکھوں کشمیری پاکستان میں رہتے ہیں
لاکھوں پاکستانی ہر سال کشمیر کی سیاحت کے لیے جاتے ہیں
دونوں ریاستیں مشترکہ طور پر ایک دوسرے کے وسائل سے استفادہ کرتی ہیں
دونوں کی عوام میں پیارو محبت اور اخلاص کا رشتہ قائم ہے
ان چوروں ، ڈاکوؤں ، مفاد پرست اور کرپٹ اشرافیہ کو اِس بات کی کوئی اجازت نہیں ہے کہ وہ ہماری اور آپکی نسلوں کے مستقبل کو تاریک کریں اور ہمارے وسائل کو لوٹ کر اپنی تجوریاں بھریں ۔۔۔
سوچیں ، سمجھیں اور شعور حاصل کریں
پاکستان زندہ آباد
آزاد کشمیر زندہ آباد
مزاحمت زندہ آباد
مزاحمت کار ذندہ باد
واپس کریں