دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تاریخ میں پہلی بار کیا ہوا ہے!!!
 شرافت رانا ایڈووکیٹ
شرافت رانا ایڈووکیٹ
تاریخ میں پہلی بار عمران خان کو سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہا نہیں کیا گیا ۔
تاریخ میں پہلی بار وزیراعلیٰ پنجاب نے جاپان اور تھائی لینڈ کا کامیاب ترین دورہ کیا
تاریخ میں پہلی بار وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ایک بڑا اور جدید ترین کینسر ہسپتال بنوایا ہے ۔
تاریخ میں پہلی بار لاہور میں الیکٹرک ٹرام کا کامیاب روڈ ٹیسٹ کیا گیا ہے ۔
تاریخ میں پہلی بار وزیراعلیٰ پنجاب نے جاپانی شہریوں سے ذیشان کا تعارف کروایا ہے۔
تاریخ میں پہلی بات وزیراعلی پنجاب میں جاپان کی سرزمین پر پاکستانیوں سے خطاب کیا ہے۔
تاریخ میں پہلی بار وزیراعلی پنجاب کا کامیاب ترین دورہ تھائی لینڈ ایسا کارنامہ ہے جس کے بارے میں مسلم لیگ نواز کے میڈیا سیل عوام کو کچھ نہیں بتایا ہے۔
تاریخ میں پہلی بار علیمہ خانم کے بیٹے شاہ ریز کو سیاسی قیدی بنایا گیا ہے۔
تاریخ میں پہلی بار محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کریں گے کا خیال پیش کرنے پر اسٹیبلشمنٹ جھک گئی اور عمران خان کی رہائی کے لیے بندوبست کرنا شروع کر دیا ہے۔
تاریخ میں پہلی بار وزیراعلیٰ پنجاب جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ حکومت پنجاب کے تمام معاملات کو جاپان میں ہوتے ہوئے بھی کنٹرول کر رہے ہیں اور 24 گھنٹے ان کی پنجاب کے معاملات پر نظر ہے۔
تاریخ میں پہلی بار وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم اور پالیسی پر کندھے پر سامان رکھ کر مارکیٹ میں فروخت کرنا تجاوزات کے زمرے میں شمار کیا گیا اور اس پر سنگین کاروائی کا حکم دیا گیا۔
تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کے لیے پیرا فورس قائم کی گئی۔
تاریخ میں پہلی بات وزیر اعلی پنجاب آڈینس سے اردو میں گفتگو کرتی ہیں۔
تاریخ میں پہلی بار وزیراعلی پنجاب ایسی فرد بن گئی ہیں جنہیں یقین ہے کہ لوگ ان کی بات نہیں مانتے لہذا وہ ہر تقریر میں اپنے پرفارمنس کے لیے دو تین گواہوں کو موقع پر پیش کرتی ہیں۔
یہ وقت دوبارہ نہیں ائے گا یقین کیجیے ہر کام تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے عمران خان کا عمران خان کے سپورٹرز کا اور وزیراعلی پنجاب کا سخت ترین مقابلہ چل رہا ہے کہ وہ کون کون سا کام تاریخ میں پہلی بار کرتے ہیں اور کر کے دکھاتے ہیں
واپس کریں