دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر میں بجلی کی سالانہ پیداوار اور اس کی سالانہ مالیت کا اندازہ
 شرافت رانا ایڈووکیٹ
شرافت رانا ایڈووکیٹ
منگلا ڈیم 1400 ،نیو بونگ اسکیپ میرپور 84 ،جاگراں ڈیم 30 ،کٹھائی ڈیم ہٹیاں 5 ،کنڈل شاہی نیلم 2 ،کیل 2 ،لیپا ڈیم 3 کل پیداوار 1523 میگاواٹ فی گھنٹہ ،جبکہ آزاد کشمیر کی کل ضرورت 385 میگا واٹ ہے ۔،زیر تعمیر ڈیم کوہالہ ہائیڈرو 1100 ،نیلم جہلم ....969 میگا واٹ ،پترند ہیڈرو پلانٹ ..مظفر آباد 147 ،کوٹلی ہائیڈرو 100 ،گل پور ہائیڈرو ...100 ،اٹھ مقام ڈیم 350 ،کروٹ ڈیم 640 ،کل ... 3469 میگا واٹ ،یہ کل پیداوار بنتی ہے 4932 میگاواٹ ۔مدت تکمیل ...2018 تا 2025 ۔تمام اعداد و شمار پاک چین اکنامک کو اپرٹیو پلاننگ کے ہیں ۔
آزادکشمیر میں موجود اور زیر تعمیر منصوبے 4932 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے ۔بجلی کی ایک یونٹ ایک کلو واٹ ہوتی ہے ۔ اور اس کا تخمینہ گھنٹوں کے حساب سے لگایا جاتا ہے ۔اور میگا واٹ میں دس لاکھ کلو واٹ ہوتے ہیں ۔بجلی کی پیداوار اور تصرف گھنٹوں کے حساب سے ہوتا ہے ۔ ایک کلو واٹ دس گھنٹوں میں صرف یا پیدا ہو گی ۔گویا دن میں یونٹ کے حساب سے یہ2.33یونٹ بنیں گے ۔ کیونکہ بل یونٹ میں بنتا ہے ۔
آزادکشمیر کو اس وقت 60سے 70روپے یونٹ کے حساب سے کمپنی واپس بجلی فراہم کرتی ہے ۔پیداوار 4932 میگا واٹ فی دس گھنٹے ۔
یومیہ پیداوار کیا ہو گی یونٹ میں:
4932×2.4=11836.8
اور سال میں کتنے یونٹ بنیں گے؟ اب ان کو میگا واٹ میں تبدیل کریں ۔
11836.8×1000000
=1183680000
یہ بن گئے یونٹ ۔
اور ایک یونٹ کی قیمت اگر 5 روپے 42 پیسے ہو تو:
1183680000×5.42
=6415545600
گویا ایک دن میں ہم 6415545600 روپے کی بجلی پیدا کرتے ہیں ۔
تو سال میں پیداواری مالیت کیا ہو گی:
6415545600×365
=234167414400
آزادکشمیر کے موجودہ اور زیر تکمیل منصوبے سال میں
2341674144000 روپے کی بجلی پیدا کریں گے ۔
واپڈا کے حساب سے بجلی کی سالانہ پیداواری مالیت بنتی ہے:
23 کھرب 41 ارب 67 کروڑ 41 لاکھ 44 ہزار روپے ۔
اور آزادکشمیر کا سالانہ بجٹ 2019 میں 120 ارب روپے ہے ۔”
اب کشمیری اپنا جائز حق مانگ رہے ہیں تو آزاد کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت ڈنڈے کے زور پر کشمیریوں کے حقوق سلب کرنا چاہتی ہے جو کہ کشمیری کبھی نہیں ہونے دیں گے۔منگلا ڈیم بناتے وقت یہ پورے کشمیر کو فری بجلی دینے کا معاہدہ ہوا تھا جو تاحال پورا نہیں ہوا بلکہ الٹا کشمیریوں کو سب سے مہنگی بجلی دی جا رہی ہے۔اس ظلم اور ناانصافی کے لیے پورا کشمیر سڑکوں پر نکل رہا ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی زندہ باد
واپس کریں