دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھگوا لو ٹریپ کیا ہے ؟
 ردا ایمان
ردا ایمان
پچھلے کچھ سالوں میں سوشل میڈیا میں ایسے بہت سے ایسے کیسز ہوئے ہیں جس میں مسلم لڑکیاں غیر مسلم لڑکوں سے شادی کرتی ہیں اپنا مذہب تبدیل کرتی ہیں اور کچھ عرصے بعد ان کے شوہر ان کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں یا ان کا مرڈر کر دیتے٬ ریپ کر کے انکو آگے بیچ دیا جاتا یا ان کو اس حد تک تنگ کیا جاتا کہ وہ خودکشی کرنے کیلئے مجبور ہو جاتی ہیں۔ یہ لڑکیاں اسلام کو چھوڑ کر ہندو مذہب اپناتی ہیں اور شادی کرتی ہیں پھر تین سے چھ ماہ کے اندر ان کا قتل کر دیا جاتا ہے یا معاشرے میں برباد چھوڑ دی جاتی ہیں ان تمام واقعات کا مقصد صرف مسلمانوں کو کمزور کرنا ہے بہت سے ہندو لیڈرز نے اپنی سپیچ میں یہ کہا ہے کہ اگر ہمیں مسلمانوں کو کمزور کرنا ہے تو سب سے پہلے ہمیں ان کی عورتوں کو ٹارگٹ کرنا ہوگا۔ ان کی نوجوان لڑکیوں کو ٹریپ کرنا ہو گا ان کو ہندو بنانا ہو گا ان سے شادی کر کے ہندو بچے پیدا کیے جائیں گے پھر ان کو چھوڑ دیا جائے گا کیونکہ ان کا مقصد صرف مسلم لڑکیوں کا دھرم پریورتن کرنا ہے۔ انڈیا کے سب سے بڑے سٹیٹ اتر پردیش کے چیف منسٹر نے بھی ایسے ہی الفاظ اپنی سپیچ میں استعمال کیے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انڈیا مسلمانوں کے خلاف بہت بڑی سازش کر رہا ہے ۔ ہندو معاشرے میں جو لڑکوں اور لڑکیوں کا ریشو ہے اس کو برقرار رکھنے کیلئے چالیس لاکھ مسلم لڑکیوں کا دھرم پریورتن کریں گے اور ان کی ہندو لڑکوں سے شادی کروائیں گے۔
اتر پردیش میں چیف منسٹر نے ایک آرگنائزیشن کے تہت شدھی کمپین لانچ کی جس میں 2014 سے 2016 کے دوران ہزاروں لڑکیوں کو اغوا کیا گیا ان کا گینگ ریپ کر کے ان کو سیکس سلیو بنا کر رکھا گیا ان کا دھرم پریورتن ( مذہب تبدیل) کر کے انہی اغواء کاروں کے ساتھ ان کو رہنے کیلئے مجبور کیا گیا ۔2015 میں ہندو مہاسبھا نے " بیٹی بچاؤ بہو لاؤ" کے نام سے ایک کمپین لانچ کی جس میں اعلان کیا گیا کے جو مسلم لڑکیوں کا دھرم پریورتن کروا کے ان سے شادی کرے گا انہیں ایک لاکھ روپے نقعد انعام دیا جاۓ گا اور ان کو چھ ماہ تک مفت رہائش بھی دی جائے گی ۔2017 میں یو-پی میں 2100 لڑکیوں کا دھرم پریورتن کروا کے ان سے شادی کی گئی اور کچھ عرصے میں انھیں چھوڑ دیا گیا یا ان کا مرڈر کر دیا گیا ۔ محتلف ہندو توا آرگنائزیشنز کے تہت ہندو نوجوانوں کو بھاری رقم ٬ مفت رہائش٬ سیکیورٹی دینا یہ ساری چیزیں ہمیں بتاتی ہیں کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جو ہندو مسلمانوں کے خلاف کر رہے ہیں۔ ابھی تک 21 لاکھ سے زائد لڑکیاں اسلام سے پھر کر اس سازش کا شکار ہو چکی ہیں ۔
واپس کریں