
راولاکوٹ ۔ سنئیر صحافی اور روزنامہ منظر کشمیر انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر راجہ نسیم اختر کیانی انتقال کر گئے آبائی گاؤں نکر پانیولا میں سپرد خاک راجہ نسیم اختر کیانی کچھ عرصہ سے ایک مرض میں مبتلا ہونے لاہور زیر علاج تھے جہاں اتوار کو ان کا انتقال ہوگیا راجہ نسیم اختر کیانی نے بی ایس سی کرنے کے بعد شعبہ صحافت کا آغاز کیا اور پوری زندگی اس پیشہ سے جڑے رہے روزنامہ نوائے وقت میں بطور نمائندہ روزنامہ اوصاف میں بطور سب ایڈیٹر کام کیا کشمیر نیوز انٹرنیشنل کے نام سے خبر رساں ادارے قائم کر کے تہلکہ مچایا طویل عرصہ سے منظر کشمیر انٹرنیشنل اخبار کے چیف ایڈیٹر تھے این جی او ز سے بھی جڑے رہے یونین آف جرنلسٹس ضلع پونچھ کے صدر رہے ان کی نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر نے شرکت کی صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان وزیراعظم انوار الحق چودھری سپیکر لطیف اکبر سابق وزرائے اعظم یعقوب خان عتیق خان راجہ فاروق حیدر عبدالقیوم نیازی تنویر الیاس چغتائی سابق امیر جماعت اسلامی اعجاز افضل چئیر مین لیبریشن فرنٹ صغیر خان روف کشمیری سابق صدر نیشنل عوامی پارٹی لیاقت حیات ممبر کشمیر کونسل عدنان شاہد ممبر اسمبلی بیگم شاہدہ صغیر ممبر ان کور کمیٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی عمر نذیر ارباب ایڈوکیٹ سجاد خان سابق امیدوار اسمبلی طائر اکرم سدھن ایجوکیشن کانفرنس کے صدر شازیب شبیر نے راجہ نسیم اختر کیانی کی صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے سوگواران سے تعزیت کی ہے ۔
راولاکوٹ ۔ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی jkpnpکے سابق زونل صدر ناصر لبریز ایڈووکیٹ کے بڑے بھائی اصغر شاہین اتوار کے روز دل کا دورہ پڑنے انتقال کر گئے وہ حال ہی میں امریکہ سے اپنے بھتیجے کی چند روز بعد ہونے والی شادی میں شرکت کیلئے آبائی گاؤں پوٹھی مکوالاں آئے تھے جہاں دل کا جان لیوا دورہ ان کی موت کا سبب بن گیا اصغر شاہین کی موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اصغر شاہین کی نماز جنازہ ان کے بیٹے یاسر شاہین کی امریکہ سے آمد پر ادا کی جائے گی جو قوی امکان ہے کہ آج پیر کی شام تک گھر پہنچ جائیں گے
واپس کریں