
اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا۔بھائی جان کے خلاف 100 سے زیادہ قانونی مقدمات، جن میں 9 مئی 2023 کے واقعات سمیت فوجی تنصیبات پر حملے اور دہشت گردی کے الزامات بھی شامل ہیں۔ بھائی صاحب کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 22 مقدمات درج ہیں جن میں ایڈشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکیاں دینے کے علاوہ گذشتہ برس25 مئی کو وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں احتجاج، توڑ پھوڑ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
بھائی جان کا قصور ہے کہ انہوں نے فوجی قیادت پر تنقید کی اور ریاست مخالف بیانیہ تشکیل دیا۔انہوں نے اپنی کرائے کی حکومت کے خاتمے کے بعد فوج اور فوجی افسران کے لیے جانور، نیوٹرلز، میر جعفر اور ڈرٹی ہیری جیسے لغو،بے ہودہ اور توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ بھائی صاحب اپنی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں پاک فوج کے خلاف حملوں کے لیے ٹریننگ دلواتے رہے۔ بھائی کے حامیوں نے فوجی تنصیبات پر حملے کیے، جنہیں فوج نے ''پاکستان کا 9/11قرار دیا۔بھائی کی گرفتاری کے بعد ان کے حامیوں نے ملک کے کئی حصوں سمیت فوجی تنصیبات، جیسے راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹر (GHQ) اورجناح ہاوس لاہور میں کور کمانڈر کے گھر پر شرمناک حملے کیے۔ ان حملوں میں فوجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور فرنیچر اور گاڑیوں کو آگ لگائی گئی۔ بھائی جان کے حامی کور کمانڈر لاہور کی وردی اور ان کا پالتو مور بھی چرا کر لے گئے جبکہ بھائی کے لاڈلے وکیل بھانجے نے کور کمانڈر کی وردی کی بے حرمتی کر کے ریاست اور فوج دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں۔
بھائی صاحب نے ملک کو ڈی فالٹ کرنے کے لیئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا، بیرون ممالک ریاست مخالف مہم چلوائی،آج بھی بھائی کے یو ٹیوبر کارندے بیرون ملک بیٹھ کر پاک فوج اور فوجی قیادت کے خلاف پراپوگنڈے میں مسلسل مصروفِ عمل ہیں۔
بھائی صاحب نے معاشرے اور افواج میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی، نفرت کو ہوا دی اور نوجوان نسل کو بے راہ کیا۔ وہ ابھی بھی باز نہیں آ رہے، انہوں نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں بھارت کی زبان استعمال کی اور اپنی فوجی قیادت کا مورال کم کرنے کی کوشش کی۔بھائی صاحب کا سوشل میڈیا بریگیڈ پاک بھارت جنگ میں مسلسل پاکستانی افواج کو تنقید کا نشانہ بناتا رہا جس پر دشمن بھی حیران تھا۔بھائی صاحب کو ابھی بھی یقین نہیں آ رہا کہ ان کے ساتھ عنقریب کیا سلوک ہونے والا ہے۔
اخے میرے بھائی کا قصور بتائیں؟
بقول احسن اقبال،اسلام آباد اور پاکستان پر حملے کی بات کون کرتا ہے، یا بھارت یا پی ٹی آئی۔۔۔ فوج کی چھاؤنیوں پر حملہ کون کرتا ہے یا بھارت یا پی ٹی آئی۔۔ آئی ایم ایف کون رکوانا چاہتا ہے، یا بھارت یا پی ٹی آئی۔۔۔ پاکستان پر دنیا میں پابندیاں لگانے کی باتیں کون کرتا ہے، یا بھارت یا پی ٹی آئی۔ آرمی چیف اور فوج کے خلاف مہم کون چلاتا ہے، یا بھارت یا پی ٹی آئی۔
واپس کریں