دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سولہ دسمبر اور نو مئی ۔اظہر سید
No image بھارتیوں نے آرمی پبلک اسکول کے قتل عام کیلئے سولہ دسمبر سقوط ڈھاکہ کی تاریخ منتخب کی تھی ۔نو مئی کو پاکستان بھر کی فوجی تنصیبات پر 41 براہموس میزائل فائر کئے گئے جبکہ نوسر باز جو کل جھوٹ پکڑنے والی مشین کے سامنے بیان سے بھاگ گیا اس کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران 41 فوجی تنصیبات پر حملہ کی منصوبہ بندی کی گئی تھی اور پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک بھر میں 41 فوجی تنصیبات پر حملہ کیا تھا ۔
بھارت کی طرف سے پھینکے گئے 29 میزائل ہیک کر لئے گئے تھے ۔چھ بھارت میں ہی گر گئے تھے ایک افغانستان جا پہنچا جبکہ باقی میزائل ویران علاقوں میں
"لینڈ"کرا لئے گئے جو مکمل محفوظ حالت میں فوج کی تحویل میں ہیں ۔دو میزائل نور خان ائر بیس کی طرف آئے ایک باہر ائر پورٹ روڈ پر گرا ،دوسرا بیرونی دیوار کے ساتھ ٹکرایا یعنی کسی اثاثہ کو نقصان نہیں پہنچا سکا ۔
صرف ایک میزائل ہدف کے نزدیک گرا جس میں فضائیہ کے ایک افسر شہید ہوئے ۔
بھارتیوں نے نو مئی کی تاریخ کا انتخاب بھی سقوط ڈھاکہ والے دن اپنی طالبعلم پراکسیوں کے زریعے سولہ دسمبر کو آرمی پبلک اسکول کے قتل عام کیلئے کیا تھا ۔
بھارتیوں نے سولہ دسمبر 1971 ،سولہ دسمبر آرمی پبلک اسکول اور نو مئی 2024 کو کامیابی حاصل کی لیکن نو مئی 2025 کو ناکام ہو گئے ۔
واپس کریں