
( آصف اشرف ) جنگ نامنظور کے نعروں سے راولاکوٹ گونج اٹھا جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل عادل خان نیپ کے ڈپٹی چیف آرگنائزر زولفقار عارف اور نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل محسن عزیز کی قیادت میں نکلی جنگ نامنظور ریلی کے شرکاء ہم کیا چاہتے آزادی نامنظور نا منظور جنگ نامنظور کشمیریوں کا قتل عام نا منظور لاشیں نہیں آزادی دو کے نعرے لگائے جب مقبول بٹ شہید چوک پہنچے تو وہاں مظاہرہ سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ کشمیری جنگ کے متحمل نہیں دونوں اطراف کشمیریوں کے لاشے گر رہے ہیں آج نیلم اور فاروڈ کہوٹہ سے لیکر بھارتی مقبوضہ پونچھ تک کشمیری لاشیں اٹھائے دنیا سے سوال کرتے ہیں کہ کیوں ہم کو آزادی دینے کے بجائے لاشیں تحفہ دی گئی ہم برملا کہتے ہیں کہ جنگ سامراج کی ضرورت ہوسکتی ہے پاک وہند کی عوام کا اس سے لگاؤ نہیں سرخ پرچم لیکر ہم میدان میں نکلے ہیں ہم کمزور بن کر امن کی بھیک نہیں مانگتے بلکہ اپنا حق آزادی مانگتے پاک و ہند سے ان کی غریب عوام کو جنگ کا ایندھن بننے روکنے کی مانگ بھی کرتے ہیں جنگ کشمیر کی سیز فائر لائن پر ہو یا پنجاب کی سرحدوں پپر ہم اس کو مسترد کرتے ہیں پاک وہند کے لوگ روٹی تعلیم اور علاج مانگتے ہیں اور کشمیری آزادی مانگتے ہیں غریبوں کی بھوک سے بنائے سرمائے کے زور پر جنگ نا قابل تلافی جرم ہے ہم لاشوں پر سیاست کرنے کے بجائے جنگ رکوانے اور آزادی لینے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
(راولاکوٹ) شہید وطن سردار عارف شاہد کے یوم شہادت پر پراکسی وار نامنظور ریلی کا اعلان آل پارٹیز نیشنل الائنس کے سابق سربراہ سردار عارف شاہد شہید اور شہدائے مظفرآباد چودھری اظہر الدین وقار اعوان ثاقب میر شہید اسلام گڑھ عدنان فاروق قریشی کے بارویں یوم شہادت پر تیرہ مئی کو نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اور نیشنل عوامی پارٹی نے پراکسی وار نامنظور ریلی کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری بیان میں نیشنل عوامی پارٹی کے سربراہ آرگنائزنگ کمیٹی اظہر کاشر اور نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق صدر توصیف عبدالخالق نے کہا کہ قابض قوتوں نے عارف شاہد شہید کو شہید کر کے ایک آواز بند کی مگر آج آج پوری قوم اس راہ پر چل پڑی گزشتہ سال مظفرآباد میں تیرہ مئی کے اسی روز تین حق پرست اور اسلام گڑھ میں ایک دھرتی ماں کے بیٹے کو شہید کر کے قوم کو باور کرایا گیا کہ قابض آج بھی حق مانگنے والوں کو عارف شاہد کی طرح صرف لہو میں نہلا سکتا ہے مگر ہمارا اعلان ہے کہ کہ عارف شاہد کے مشن کی تکمیل کے لیے شہدائے مظفرآباد کی طرح قربانیاں دیتے رہیں گے راولاکوٹ کالج سے پراکسی وار نامنظور ریلی کر کے پیغام دیا جائے گا کہ کشمیری امن کے علمبردار ہیں مگر اپنی آزادی اور قومی تشخص پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے ۔
واپس کریں