دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
انڈین افواج کی محلہ بلیاہ میں گولہ باری اور میزایل حملے
No image کوٹلی ( نامہ نگار ) ضلع کوٹلی کا قدیمی اور گنجان محلہ بلیاہ شہر میں انڈین گولے لگنے کے بعد عوام علاقہ کا مورال انتہائی بلند، پاک فوج زندہ باد کے نعرے اور مودی کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار، دشمن کو واضع لفظوں میں پیغام کے پاکستان کی طرف دیکھنے والوں کی انکھیں نکال دیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات انڈین بزدل افواج کی محلہ بلیاہ میں گولہ باری اور میزایل حملے کے بعد نوجوان جذباتی ہوکر سٹرکوں اور گلیوں میں نکل اے اور افواج پاکستان کی حمایت میں نعرے بازی کرنا شروع کردی ، مودی کے جنگی جنون ، اور حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت،نہتے اور سوے ہوے لوگوں پر رات کے وقت حملہ مودی اور اس کے حواریوں کی دماغی حالت کی عکاسی کرتا ہے کہ دنیا میں امن دشمن صرف اور صرف مودی ہے جو پاکستان میں حملہ کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے ۔
اس موقع پر وارڈ 5 کے نوجوان لیڈر اور سیاسی رہنما سرمد خورشید قادری ایڈووکیٹ،راجہ عدیل جنگیال، شیخ عمر ایڈووکیٹ، برطانوی صحافی شیخ فرزوق شوکت،جنید خورشید قادری،رضا جنگیال، محسن جنگیال، راجہ ارحم سلطانی ، راجہ عدیل جنگیال، اور دیگر نوجوانوں نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ بزدل دشمن نے کوٹلی شہر پر جو حملہ کیا ہے اس کا پاکستان ارمی نے جواب دے کر انڈین آرمی کے دانت کھٹے کردیے ہیں ۔ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشاءاللہ فوج کے لیے جان و مال حاضر ہے ۔
کوٹلی کی عوام بہادر ہے ان بزدلانہ حملوں سے ہم نہیں ڈرتے ۔اس موقع پر فضاء نعروں سے گونجتی رہی ۔اور مودی اور انڈین افواج کے خلاف شدید عوامی ردعمل جاری رہا ۔
واپس کریں