مل کر شانہ بشانہ افواج پاکستان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ سرمد خورشید قادری ایڈووکیٹ

کوٹلی ( نامہ نگار) سابق امیدوار کونسلر وارڈ 5 اور نوجوان سیاستدان سرمد خورشید قادری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہم ھندوستان کی طرف سے وطن عزیز پاکستان کے خلاف پروپگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن ہماری امن کی خواہش برابری کی بنیاد پر ہے ۔دشمن نے اگر حملہ کرنے کوکوشش کی تو اپنی پاک افواج کے ساتھ مل کر بھرپور مقابلہ کریں گے اور دنیا کو بتاییں گے قوم اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ بلیاہ میں نوجوانوں کے ایک اہم مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔
سرمد خورشید قادری اہڈووکیٹ نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے کوٹلی شہر کے نوجوان تیار ہیں ۔اگر وہ وقت ایا تو ہم دفاع وطن کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ہماری جان مال سب افواج پاکستان کے لیے حاضر ہے اور ہماری جو بھی ذمہ دارری لگای جاے ہم اس کے لیے پوری قوت سے حاضر ہیں ۔سرمد خورشید قادری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم حالات کو دیکھ رہے ہیں اور اگر صورتحال جنگ کی طرف جاتی ہوی نظر ای تو انشاءاللہ اپنی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر شانہ بشانہ افواج پاکستان کا بھرپور ساتھ بھی دیں گے اور اپنی تمام تر توانائیاں مادر وطن،پاک فوج پر نچھاور کریں گے ۔
کشمیری قوم کسی بھی قربانی سے نہیں ڈرتی اور کشمیریوں کی تاریخ اس سے بھری پڑی ہے ۔اس موقع پر راجہ عدیل جنگیال، راجہ رضا جنگیال، جنید خورشید قادری، حبیب چوھدری، عمرملک، شیخ عمر اہڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا ۔
واپس کریں