دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارت کا پاکستان سے مطالبہ
No image (راولاکوٹ آصف اشرف) بھارت نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے دو لیڈروں سمیت سات کشمیریوں کی "حوالگی"کا مطالبہ کر لیا۔ سری نگر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں مقیم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے قائم مقام چئیر مین راجہ مظفر فاروق صدیقی المعروف فاروق پاپا ترکی میں مقیم بزنس مین مبین شاہ برطانیہ میں مقیم مزمل ٹھاکر امریکہ میں مقیم ڈاکٹر غلام نبی فائی پاکستان میں موجود محمود ساغر اور مسلم مجاہدین کے سابق سربراہ سلیم وانی المعروف الطاف وانی کی حوالگی کا مطالبہ کرتے انہیں جموں کشمیر کی خون ریزی کا زمہ دار ٹھرایا۔
دوسری طرف شادی کے 41سال بعد بھارتی حکومت نے مقبول بٹ شہید کے برادر نسبتی کی بیٹی اور شوکت مقبول بٹ کی 70سالہ ماموں زاد بہن کو واپس بھیجنے گرفتار کر لیا امان للہ خان کی بیٹی اسماء خان کو بھی واپس بھیجنے کی منصوبہ بندی مہنڈر پونچھ سے گیارہ خواتین واہگہ بارڈر کے زریعہ واپس آزاد کشمیر بھیج دیا گیا ان خواتین کو بھارت "پاکستانی"قرار دے کر واپس بھیجنا شروع کیے ہے اکثریتی خواتین کی نوے کے بعد بھارتی مقبوضہ کشمیر سے آئے نوجوانوں سے شادیاں ہوئیں جو واپس کشمیر چلے گئے بدھ کے روز بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر سے ملی دستاویز میں بتایا گیا ہے بھارتی حکومت کا ایک اور سخت گیر اقدام شروع کر بھیٹی تقسیم کشمیر کے وقت پروین اختر کا گھرانہ بارہ مولا کشمیر سے ہجرت کر کے آزاد کشمیر آیا جہاں سے انہیں کراچی بھیج دیا گیا اس وقت وہاں سٹیٹ اسبجیکٹ قانون کے تحت درجہ اول کے کشمیری خاندان کے طور مقیم ہیں۔
حالیہ عسکری تحریک شروع ہونے سے قبل پروین اختر کی 1980میں اپنے کزن فضل الرحمن سے شادی ہوئی مقبول بٹ کی پھانسی کے بعد 1984کو سری نگر سے جاکر یہ جوڑا آبائی گاؤں بارہ مولا رہنے لگا آج 41سال بعد پروین اختر کو بھارتی فوج نے گرفتار کر دیا مقبول بٹ شہید کے ایک ساتھی اور کے ایل ایف کے مرحوم لیڈر غلام احمد بٹ کی دو بیٹیوں سمیت آزاد جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو واپس بھیجنے کے احکامات جاری کر دئیے گزشتہ چار دہائیوں سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی جن کشمیری خواتین کی بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر کے شہریوں سے شادیاں ہوئی تھیں پہلگام واقعہ کے ردعمل میں بدھ کے روز بھارتی حکام نے ایسی تمام خواتین کو نوٹس جاری کر دئیے کہ وہ فوری طور اپنے بچوں کو دادھیال چھوڑ کر واپس جائیں بصورت دیگر انہیں جبری طور واپس بھیجا جائے گا ۔
بھارت کے اس اقدام سے سینکڑوں بچے ماں کی ممتا سے محروم رہ جائیں گے دوسری طرف بھارت نے امریکہ میں مقیم جے کے ایل ایف کے لیڈروں راجہ مظفر فاروق صدیقی عرف فاروق پاپا غلام نبی فائی مزمل ٹھاکر شبیر شاہ کے دست راست محمود ساغر حریت کانفرنس کے الطاف وانی بزنس مین مبین شاہ کو بھارت کے حوالہ کرنے کی مانگ کرتے ان افراد کو جموں کشمیر میں خون ریزی پھیلانے کا مرتکب قرار دیا ہے۔
واپس کریں