دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ایجنسیوں نے بتایا عمران خان کو مدینہ کی زمین پر ننگے پاؤں چلنے کی سزا دی جا رہی ہے۔
No image بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا کہ جب عمران خان ننگے پاؤں مدینہ گئے تو فوراً ہی جنرل باجوہ کو کالیں آنا شروع ہو گئیں کہ یہ تم کس کو اٹھا لائے ہو؟ ہم پاکستان میں شریعت کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور تم شریعت کے ٹھیکیداروں کو اٹھا لائے ہو؟سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے حوالے سے جمعرات کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے خلاف تمام قوتیں اس لئے کھڑی ہو گئیں کہ وہ ننگے پاؤں مدینہ گئے تھے۔
بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا کہ جب عمران خان ننگے پاؤں مدینہ گئے تو فوراً ہی جنرل باجوہ کو کالیں آنا شروع ہو گئیں کہ یہ تم کس کو اٹھا لائے ہو؟ ہم پاکستان میں شریعت کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور تم شریعت کے ٹھیکیداروں کو اٹھا لائے ہو؟
بشریٰ بی بی نے کہا کہ جنرل باجوہ کو بتایا گیا کہ یہ ہمیں نہیں چاہیے۔ "آپ یقین کیجیے کے اس کے بعد عمران خان اور اس کی بیگم کے بارے میں گند ڈالنا شروع کر دیا اور خان کو یہودی کا ایجنٹ کہنا شروع کر دیا"۔
سابق خاتونِ اوّل نے کہا کہ عمران خان نے یہ بات کبھی عوام میں نہیں بتائی اور اگر یہ بات غلط ہو تو آپ باجوہ اور ان کی فیملی کو پوچھیں کہ جنرل باجوہ اور ان کی فیملی نے یہ باتیں کسی کو بتائی تھیں جو عمران خان تک پہنچیں اور ویسے بھی جب آپ اقتدار میں ہوتے ہیں تو آپ کو ادارے بہت سی باتیں بتاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بتایا گیا تھا کہ اصل کہانی یہ ہے کہ عمران خان کو اس بات کی سزا دی جا رہی ہے کہ وہ آپ کے ملک میں حقیقی آزادی اور انصاف لانا چاہتے ہیں اور جو وہ ننگے پاؤں مدینہ شریف کی زمین پر چلے تھے اس کی سزا دی جا رہی ہے۔
واپس کریں