دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کوئی 5 اگست 2019 پھر سے رونما ہونے کو ہے ۔ خلیق الرحمان سیفی
No image اسلام آباد (نامہ نگار) جموں و کشمیر لیبریشن لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل خلیق الرحمان سیفی ایڈووکیٹ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ نئے چہروں کا پارلیمان کا حصہ بننا ہے تو خوش آئند لیکن وہ نئے چہرے اگر نظریاتی اور ذہنی اعتبار سے بھی بالغ النظر ہوں، تب مؤثر ہوا کرتے ہیں۔لیکن آزاد جموں کشمیر کے طے شدہ مسلط کردہ انتخابات میں اس وقت تک تقریباً 12 نئے چہرے منتخب ہوئے ہیں جن میں سے اکثریت کا تعلق ن لیگ سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پرانے لوگ موجودہ حالات میں بری طرح استعمال ہو کر اپنے بدترین کردار ادا کر چکے اور پورے پارلیمانی و سیاسی نظام کو ہی غیر مؤثر کر چکے تو نئے چہروں سے کسی اچھے کی امید رکھنا ناممکن ہے۔ یہ بھی سوچی سمجھی ترتیب و ترکیب کے ساتھ کمزور ترین اسمبلی معرضِ وجود میں لا کر ریاست اور اس کے اداروں کو ختم کرنے کی مشق عمل میں لائی جائے گی اور دیکھتے دیکھتے سب کچھ ختم کر دیا جائے گا۔
خلیق الرحمان سیفی نے اپنے بیان میں مذید کہا کہ آزاد جموں کشمیر میں حالیہ جبر و تشدد، قتل و غارت کا مقصد ایکشن کمیٹی کو سبق سکھانا نہیں بلکہ مستقبل میں آزاد جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے پلان پر ممکنہ ردِ عمل کے سدِ باب کیلئے سب کچھ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاگتے رہیے، کوئی 5 اگست 2019 پھر سے رونما ہونے کو ہے۔
واپس کریں