
امریکی ہاری ہوئی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ایران پر تباہی مسلط کرتے رہیں ۔انفراسٹرکچر تباہ کرتے رہیں کامیابی کیلئے ایران میں زمینی افواج بھیجنے کا مشکل فیصلہ کرنا پڑے گا ۔زمینی افواج کامیاب ہوتی ہیں یا نہیں کوئی ضمانت موجود نہیں ۔
افغانستان سے پہلے عراق اور اس بھی پہلے ویتنام میں زمینی افواج بھیجی جا چکی ہیں ۔کسی دوسرے ملک میں زمینی افواج بھیجنا دلدل میں پھنسنا ہے ۔سوویت یونین افغانستان کی دلدل میں گھس کر تحلیل ہو گیا تھا ۔امریکہ افغانستان کی دلدل میں گھس کر دیوالیہ ہو گیا تھا ۔دونوں سپر پاور کو تحلیل کرنے اور دیوالیہ کرنے کے پیچھے پاکستان تھا ۔
ایران میں زمینی افواج بھیج کر دیکھ لیں پیچھے پھر پاکستان ہو گا اور پاکستان کے پیچھے چینی ہونگے ۔ویتنام ،عراق اور افغانستان کی دلدل میں پھنسے ہوئے امریکہ سے ہمیشہ چینیوں نے فائدہ اٹھایا۔پوری دنیا کی کنزیومر مارکیٹ پر قبضہ کر لیا ۔
ایران چین کیلئے ریڈ لائن ہے اور پاکستان کیلئے بھی ۔چین کو اپنی توانائی کی سپلائی چین محفوظ رکھنا ہے اور پاکستان کو افغانستان،ایران اور بھارت کے بیچ سینڈوچ نہیں بننا ۔
ایرانی ملڑے کی حکومت ختم ہونا ممکن نہیں امریکی حملوں نے ایرانی قوم پرستی جگا دی ہے ۔فرض کر لیں ایرانی ملڑے کی حکومت ختم کر دی گئی ہے ۔ چین اور پاکستان خطہ کے دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر یہاں کوئی امریکی حلیف حکومت قائم نہیں ہونے دیں گے ۔یہ لڑائی اصل میں ڈوبتی ہوئی اور ابھرتی ہوئی سپر پاور کے درمیان ہے ۔
امریکیوں نے آبنائے ہرمز بند کر کے بیس فیصد ٹیکس لگا دیا ہے ۔چینیوں کی زنبیل میں اتنا کچھ ہے وہ کبھی بھی اسکی اجازت نہیں دیں گے ،امریکی جلد یہ فیصلہ واپس لیں گے ۔
ایران پر جنگی طیاروں سے حملے کرتے رہیں اور اپنی معیشت کو مزید گرداب میں پھنساتے رہیں ہاتھ کچھ نہیں آنے والا ۔
امریکی یہ جنگ ہار چکے ہیں ۔ خلیج میں جو کچھ ہو چکا ہے کچھ بھی واپس نہیں ہونے والا ۔اس بحران کے انڈے بچے بہت جلد تیل کے پیسے امریکی بینکوں سے نکالنے کا عمل شروع کریں گے ۔امریکی اجازت نہیں دیں گے اور عالمی مالیاتی ڈھانچہ تاش کے پتوں کی طرح بکھرنے لگے گا۔
روس کو سارے یورپ نے مل کر یوکرائن میں انگیج کر لیا ۔پاکستان کو طالبعلموں،بلوچ عسکریت پسندوں اور آزاد کشمیر میں پھنسانے کیلئے ڈالروں کی بارش کر دی ۔ چین کو درکار توانائی سے محروم کرنے کیلئے ایران پر حملہ آور ہو گئے ۔ پاکستان اور چین دونوں مل کر سب کچھ ناکام بنا دیں گے ۔ترکی ،سعودی اور قطری دیوار پر لکھی تحریر پڑھ چکے ہیں ،چینی کیمپ میں شامل ہو چکے ہیں جلد ہی مصر شام،اردن اور بحرین بھی امریکی جال توڑ دیں گے ۔
راستہ کوئی نہیں سوائے ایران پر ایٹمی حملہ کرنے یا زمینی افواج بھیجنے کے ۔یہ فیصلے کئے تو تیسری عالمی جنگ کا باضابطہ آغاز ہو جائے گا ۔
واپس کریں