دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ایران نے خلیجی ممالک کو نئے سیکیورٹی اتحاد کی پیشکش کر دی
No image ایران نے خلیجی خطے کے لیے نئے علاقائی سیکیورٹی نظام کی تشکیل کی تجویز دیتے ہوئے خطے کے ممالک کو مشترکہ اتحاد کی پیشکش کر دی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم العبودی سے ملاقات کے بعد کہا کہ حالیہ واقعات نے واضح کر دیا ہے کہ خطے کے ممالک کو اپنی سلامتی کی ذمہ داری خود سنبھالنی چاہیے اور مستقبل کے سیکیورٹی انتظامات بھی باہمی مشاورت سے طے کرنے چاہییں۔عباس عراقچی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے کے امن و استحکام کے لیے ضروری ہے کہ بیرونی فوجی طاقتوں کو علاقائی سیکیورٹی معاملات سے دور رکھا جائے جبکہ علاقائی ممالک باہمی اعتماد اور تعاون کے ذریعے اپنے مستقبل کا تعین کریں۔
واپس کریں