دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
92 فیصد اسرائیلیوں کا خیال ہے ایران جنگ کے بعد فاتح بن کر سامنے آیا ہے: سروے
No image اسرائیل میں ہوئے ایک سروے کے مطابق 92 فیصد اسرائیلیوں کا خیال ہےکہ ایران جنگ اور امریکا سے معاہدے کے بعد فاتح بن کر ابھرا ہے۔
اسرائیل اخبار کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کی عبرانی یونیورسٹی اور آگام انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کیے گئے مشترکہ سروے نتائج کے مطابق ایران سے جنگ اور اس کے بعد تہران اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والے معاہدےکو اسرائیلی عوام کی بھاری اکثریت منفی نظر سے دیکھتی ہے، جب کہ 92.1 فیصد اسرائیلیوں کا خیال ہےکہ اس تنازع کے بعد ایران فاتح بن کر سامنے آیا ہے۔
سروےکے مطابق نیتن یاہو کی قیادت والے دائیں بازو کے اتحاد کے حامی ووٹروں میں بھی 93.1 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ تنازع میں ایران نے کامیابی حاصل کی ہے۔
82.9 فیصد افراد کا خیال تھا کہ ایران کے خلاف 6 ہفتوں پر مشتمل فوجی مہم نے اسرائیل کی طویل مدتی سلامتی کو کمزور کیا، جب کہ 86 فیصد افراد نے جنگ کے نتائج اور ایران و امریکا کے درمیان اسرائیل کی شمولیت کے بغیر طے پانے والے معاہدے کے بارے میں منفی رائے کا اظہار کیا۔
سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ 87.8 فیصد اسرائیلیوں کے مطابق اسرائیل اپنے اعلان کردہ جنگی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا یا صرف کچھ مقاصد حاصل کرسکا۔72.5 فیصد نے کہا کہ وہ نیتن یاہو کے اس دعوے پر یقین نہیں رکھتےکہ اسرائیل نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور ایک وجودی خطرہ ختم کر دیا۔
سروے میں 69.1 فیصد افراد نے امریکی صدر ٹرمپ کی کارکردگی کو ناکام یا کمزور قرار دیا۔
سروے نتائج کے مطابق 61.3 فیصد افراد نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیل حماس اور حزب اللہ کے خلاف اپنے اہداف بالکل بھی حاصل نہیں کر سکا جب کہ 26.5 فیصد کے مطابق کچھ اہداف ضرور حاصل ہوئے۔
واپس کریں