دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تصویر کے2 رخ۔احتشام الحق شامی
No image آذادکشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے،دیگر اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے جبکہ راولاکوٹ میں کرفیو لگا دیا گیا ہے لیکن پولیس سربراہ، محبان وطن، سرکاری دانشور اور سرکاری و پیڈ میڈیا سب اچھا کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں جبکہ قومی میڈیا راولاکوٹ میں نافذ کرفیو کے حوالے خاموش ہے۔یہ”سب اچھا“ کی رپورٹ جاری کر کے اور زمینی حقائق کو چھپا چھپا کر ہی ہمارے فیصلہ ساز اور مالکان آج اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ آذاد کشمیر جیسے حساس خطہ میں عوام اور ان ہی کی اپنی فورسز آمنے سامنے کھڑی ہیں۔
مظفر آباد، پلندری، باغ اور راولاکوٹ جیسے اضلاع میں آج کی رات بھاری پڑ سکتی ہے کیونکہ کل9جون ہے اور ایکشن کمیٹی کی جانب سے یہ احتجاج یا لانگ مارچ کا دن ہے۔خدا خیر فرمائے۔آمین
دوسری جانب شرم،سچائی اور غیرت کا قحط پیدا ہو چکا ہے، ملاحظہ فرمائیں۔
”بھارتی اور اسرائیلی فنڈڈ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے لیڈران بھارت،اسرائیل،روس،برطانیہ،امریکہ بلکہ اور بھی دیگر درجنوں ممالک سے اربوں ڈالرز کے خفیہ فنڈز حاصل اور دہشت گردی کرنے کے ساتھ ساتھ آذاد کشمیر کو پاکستان سے علیحدہ کر کے بھارت کے ساتھ ملانے کا پلان رکھتے تھے۔پاکستان مخالف ان غداروں کے بھارتی خفیہ ایجنسی راء اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے افسران کے ساتھ خفیہ رابطے تھے اور یہ شرپسند، دشمن ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے افسران سے خفیہ ملاقاتیں کرتے تھے،جہاں سے انہیں ہدایات دی جاتی تھیں“
جی ہاں جنابِ عالی، مذکورہ سرکاری بیانیہ آپ کو آج کل محبانِ وطن کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پڑھنے اور سننے کو ملے گا اورممکن ہے سچ پر بھی مبنی ہو لیکن اس ضمن میں جب کوئی ایک بھی ٹھوس ثبوت پیش کرنے کا عاجزانہ سا مطالبہ کر دیا جائے تو پھر چراغوں میں روشنی باقی نہیں رہتی۔ کوئی شک نہیں کہ شرم،سچائی اور غیرت کا قحط پیدا ہو چکا ہے۔
واپس کریں