ایس آئی ایف سی کی تین سالہ شاندار کارکردگی، معدنی شعبے کی ترقی میں اہم کامیابیاں

ایس آئی ایف سی نے تین برسوں میں معدنی شعبے میں سرمایہ کاری اور عالمی شراکت داری کے ذریعے پاکستان معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
ریکوڈک، سینڈک اور دیگر منصوبوں میں بہتری سے معدنی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا۔معدنی شعبے کے لیے قومی فنڈ، ایک جیسے قوانین اور جدید لائسنسنگ نظام متعارف کرایا گیا۔ جیو سائنس ایڈوانس ریسرچ لیبز کی بحالی کے بعد عالمی معیار کی سرٹیفیکیشن حاصل کر لی گئی۔فن لینڈ کی کمپنی ’’مٹسو‘‘ کی جانب سے ریکوڈک سمیت دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری اور مقامی تربیتی پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ پاک سالٹ اور چینی کمپنی کے درمیان نمک کی صنعت میں اہم شراکت داری قائم ہوئی۔آزاد کشمیر میں تقریباً دو سال بعد مائننگ لائسنسز بحال کر دیا گیا، جس سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔
پاکستان کی معدنی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، اور چین کو تانبا، زنک، کرومائٹ اور ایلومینیم کی برآمدات ریکارڈ سطح تک پہنچیں۔
جیو لوجیکل سروے آف پاکستان کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے جدید تربیتی پروگرام شروع کیے گئے۔ ایس آئی ایف سی کے تین سالہ اقدامات نے معدنی شعبے کو ترقی، سرمایہ کاری اور برآمدات کا اہم مرکز بنا دیا۔
واپس کریں