ایکشن کمیٹی نے انتخابی اصلاحات کے حوالہ سے چارٹر آف ڈیمانڈ وضع کر دیا۔دھرنا نہ دینے کا مطالبہ مسترد

راولاکوٹ۔ ( رپورٹ آصف اشرف) سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اور موجود ہ وزیر داخلہ رانا ثناء کی طرف سے مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ اور قانون ساز اسمبلی کے باہر دھرنا نہ دینے کا مطالبہ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مسترد کر دیا ۔ حکومت پاکستان کی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مزاکرات ناکام ہو گئے کشمیری قوم سے 9 جون کو لانگ مارچ کر کے مظفرآباد میں قانون ساز اسمبلی کے باہر پر امن طور غیر معینہ مدت کے دھرنے کا اعلان جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مراعات یافتہ طبقے کو غریبوں کے ٹیکسوں سے ملنے والی عیاشی کے خاتمہ نیشنل گرڈ اسٹیشن کے قیام کشمیر کو فری لورڈ شیڈنگ زون قرار دینے اشرافیہ کی مراعات کےخاتمہ اور گلگت طرز پر گندم کی فراہمی اور زلزلہ زدگان کی بحالی کے 55 ارب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے موجود ہ ڈالر ریٹ میں کشمیر حکومت کو دلانے کے اولین مطالبات پر عملدرآمد کو اولین ترجیح قرار دے دیا رات گئے مزاکرات کی ناکامی کے بعد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین عمر نذیر کشمیری شوکت نواز میر چودھری امتیاز اسلم ارباب خان مجتبی بانڈے سعد انصاری انجم زمان اعوان غلام مجتبی راجہ خان الیاس نے ساتھیوں کے ہمراہ پریس ٹاک کرتے کہا کہ حکومت پاکستان کی مذاکراتی کمیٹی مطالبات کو جائز ماننے کے باوجود مزید مہلت مانگ رہی ہے تین سال سے مہلت پر مہلت ہمارے ساتھ مزاق ہے ان مطالبات پر چند گھنٹوں میں عمل درآمد ہوسکتا ہے مراعات کا خاتمہ کرنا کون سے وسائل کی ضرورت ہے جو حکومت کے پاس نہیں باور ہوگیا کہ حکومت پاکستان ہی سنجیدہ نہیں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی قیادت نے کہا کہ اس سال چالیس ارب روپیہ آٹے کی سبسڈی کے نام پر خرچ کیا گیا پندرہ لاکھ ابادی بھی یہ آٹا نہیں کھاتی اور پنتالیس لاکھ ابادی کے نام پر سبسڈی دی جا رہی ہے مظفرآباد میں خطاب کرتے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی کے ارکان عمر نذیر کشمیری شوکت نواز میر ارباب خان ایڈووکیٹ امتیاز اسلم چوہدری غلام مجتبی راجہ صہیب راجہ مجتبی بانڈے سعد انصاری ایڈووکیٹ انجم زمان اعوان راجہ امجد علی خان نے کہا کہ 9 جون کی کال کامیاب بنانے شرکاء سفید پرچم اٹھا کر پر امن لانگ مارچ کریں ایکشن کمیٹی نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ قبول نہیں حق ملکیت اور حق حکمرانی تسلیم کیا جائے ریاست جموں کشمیر کی وحدت اور تشخص کو چھیڑا گیا تو لاشوں کے انبار لگ جائیں گے صوبہ بنانے کا خواب ایکشن کمیٹی کی لاشوں سے گزر کر بھی پورا نہیں ہوگا تمبر کا ڈنڈہ پھتر یا کوئی بھی اسلحہ لانے کو تحریک دشمنی قرار دے دیا طے شدہ معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنے حکومت پاکستان کے اقدامات کے ردعمل میں شہدائے شگاگو کی تاریخ دہرائیں گے پر امن مظاہرین کو خون میں نہلا یا گیا تو دنیا شگاگو بھول جائے گی تحریک کی تین سالہ کامیابی صرف پر امن احتجاج کے باعث ہوئی اب بھی نہتے اور پر امن رہ کر احتجاج ہوگا مسلح عناصر اور سوٹے برداروں کا ایکشن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا وقت سے پہلے باور کروا رہے ہیں کہ کوئی کارکن سوٹہ اور پھتر تک نہ لائے کربلا کے راستہ کا انتخاب کیا گیا سابق وزیراعظم عتیق خان کے داماد ثاقب مجید راجہ کو ن لیگ سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کی طرف سے الیکشن لڑنے ٹکٹ دینے شدید مزاحمت کا اعلان کرتے کور کمیٹی نے ثاقب مجید راجہ کو ایکشن کمیٹی کے رکن سدھیر اعوان کے قتل کا نامزد ملزم قرار دے دیا ایکشن کمیٹی نے گلگت بلتستان ایکشن کمیٹی کے سربراہ ایڈووکیٹ احسان سمیت گلگت بلتستان میں گرفتار تمام اسیران کی رہائی کا مطالبہ کیا ایکشن کمیٹی نے واضع کیا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر آزاد کشمیر کے الیکشن میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے نام کو استعمال کر کے امیدوار بننے والوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ایکشن کمیٹی نے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد اور مہاجرین نشستوں کے خاتمے کے بغیر آزاد جموں کشمیر کے عام انتخابات نہ ہونے دینے کا اعلان کیا گیا افغان باشندوں سمیت غیر ریاستی باشندوں کے نام ووٹر لسٹوں سے فوری ختم کرنے اور افغان باشندوں کو جاری شناختی کارڈز سمیت دیگر دستاویزات کی منسوخی کا مطالبہ بھی کیا عمر نذیر کشمیری شوکت نواز میر مجتبی بانڈے راجہ امجد راجہ صہیب ارباب خان ایڈووکیٹ مجتبی راجہ مہران ایڈووکیٹ سمیت کور کمیٹی کے ممبران نے خطاب کرتے ہوئے آئین ساز اسمبلی کے قیام کا مطالبہ کر دیا ساتھ ہی ووٹر لسٹوں میں افغان باشندوں سمیت غیر ریاستی باشندوں کے ووٹ درج کرنے کو ریاستی تشخص مجروح کرنے کی سازش قرار دیتے فوری ووٹر لسٹوں سے غیر ریاستی باشندوں کے نام ختم کرنے کا مطالبہ کرتے کہا کہ جب افغان باشندوں اور پاکستان میں بیاہی کشمیری خواتین کی اولادوں کو کشمیری شہریت دی جائے گی تو انڈیا کو جموں کشمیر میں بھارتی شہری آباد کرنے اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجراء سے کون روک سکے گا 9 جون کو بھمبر سے مظفرآباد پر امن لانگ مارچ کرنے اور قانون ساز اسمبلی کے باہر غیر معینہ مدت تک دھرنا دینے کو حتمی شکل دی گئی کور کمیٹی ممبر ایکشن کمیٹی عمر نذیر کشمیری اور دیگر نے کشمیر بھر کی عوام سے کشمیر بند ہڑتال میں راشن ذخیرہ کرنے کی مانگ کر دی بھاری بھر عوام کی موجودگی میں سامنے لائے اعلامیہ میں کہا گیا کہ
1۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی تحریک کے بنیادی مطالبات اشرافیہ کی مراعات کا خاتمہ بجلی لورڈ شیڈنگ فری زون گلگت طرز پر گندم کی فراہمی کو اولین ترجیح قرار دیتے ان تین بنیادی مطالبات پر عملدرآمد کیے بغیر کسی صورت کال آف نہیں کرے گی اس کے ساتھ کور کمیٹی نے آزاد جموں کشمیر میں شفاف۔ منصفانہ ، قابل قبول اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے آئینی و انتخابی اصلاحات چاہتی ہے مگر اس پر عملدرآمد کے بجائے غیر ریاستی باشندوں کو کشمیر کی شہریت دی جا رہی ہے جو تقسیم کشمیر کا منصوبہ ہے ممبران کور کمیٹی کا کہنا تھا کہ
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی تینوں ڈویژنز کی ذیلی عوامی ایکشن کمیٹز اور عوام الناس کی کثرت رائے سے اس نتیجے پر پہنچی ھے کہ 4 اکتوبر 2025 کے معاہدہ کی خلاف ورزی ، مہاجرین مقیم پاکستان کے نام پر قائم 12 ناجائز اور متنازعہ نشستوں کا معاملہ حل کئے بغیر اور آئینی و انتخابی اصلاحات کئیے بغیر آزاد جموں کشمیر کے اندر انتخابات کروانا آزاد جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کے مترادف ھے۔
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی یہ واضح کرتی ہےکہ ہم کسی بھی جمہوری عمل کے خلاف نہیں ہیں لیکن انتخابات کے نام پر 12نا جائز اور متنازعہ نشستوں کے ذریعے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے عمل کو مکمل طور پر مسترد کرتی ھے۔ اس حوالے سے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی مطالبہ کرتی ھے کہ انتخابی عمل کو شفاف ، منصفانہ ، قابل قبول اور غیر جانبدارانہ بنانے کیلئے مہاجرین مقیم پاکستان کے نام پر 12 ناجائز متنازعہ نشستوں کا خاتمہ عمل میں لایا جائے ۔ 4 اکتوبر 2025 کے معاہدہ سمیت چارٹر آف ڈیمانڈ پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا جائے ۔
انتخابات سے قبل بمطابق معاہدہ حکمران اشرافیہ کی ناجائز مراعات کا خاتمہ عمل میں لایا جائے
آذاد جموں کشمیر کے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی مشاورت سے آذاد الیکشن کمیشن کے قیام، آبادی کے تناسب سے منصفانہ حلقہ بندیوں کی تشکیل نو سمیت دیگر آئینی و انتخابی اصلاحات کی جائیں تاکہ آذاد جموں کشمیر کے عوام اس انتخابی عمل پر اعتماد کر سکیں۔
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مجوزہ انتخابی اصلاحات کے حوالہ سے چارٹر آف ڈیمانڈ بھی وضع کر دیا ۔
2: جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی شدید تحفظات کے باوجود 4اکتوبر 2025 کے معاہدہ اور چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کے لیے Monitoring & Iementation کمیٹی کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گی اس حوالہ سے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی چارٹر آف ڈیمانڈ انتخابی اصلاحات اور 4اکتوبر 2025 کے معاہدہ پر عملدرآمد کے لیے حکمرانوں کو 31 مئی 2026 تک کی ڈیڈ لائن دیتی ہے 31مئی 2026 کے بعد جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اخلاقی طور پر پابند نہیں ہوگی ۔کیونکہ حکمران طبقات پہلے ہی طے شدہ معاہدہ اور تسلیم شدہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی خلاف ورزیاں کر چکے ہیں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی یہ اعلان کرتی ہے کہ اگر 31 مئی 2026 تک چارٹر آف ڈیمانڈ 4 اکتوبر 2025 کے معاہدہ اور انتخابی اصلاحات کے لیے پیش کیے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا تو اس صورت میں پہلے سے اعلان شدہ تاریخ 9 جون 2026 کو تمام مطالبات پر عملدرآمد اور بااختیار اسمبلی کے قیام کے لیے آذاد جموں کشمیر قانون سازی اسمبلی مظفرآباد کی طرف تاریخ ساز لانگ مارچ کیا جائے گا اس دوران آذاد جموں کشمیر بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے لاک ڈاؤن کیا جائے گا
لانگ مارچ کا آغاز 9 جون کو بھمبر میرپور سے ہوگا جس کے مظفرآباد پہنچنے کے بعد آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے باہر غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا دیا جائے گا۔
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آزاد جموں کشمیر بھر کے عوام اور متحرک عوامی ایکشن کمیٹیز سے گزارش کرتی ہے کہ وہ لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے فوری طور پر متحرک ہوں اور کم از کم ایک ماہ کے لیے راشن اور دیگر اشیاء کا ذخیرہ کر لیں
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن نے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد اور انتخابی اصلاحات کے لیے فوری طور پر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس دوران آزاد جموں کشمیر کے تمام اضلاع میں وارڈ کمیٹیز عوام الناس کو متحرک کیا جائے گا۔ مختلف مقامات پر حقِ ملکیت و حقِ حکمرانی کانفرنسز کا انعقاد بھی کیا جائے گا
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اپنے اوورسیز کشمیری بھائیوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ پہلے کی طرح بڑھ چڑھ کر لانگ مارچ کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ آذاد جموں کشمیر کے عوام کے حق ملکیت و حق حکمرانی کا اصول ممکن ہوسکے
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ملکی و عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ آذاد جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ کئے گئے حکومتی وعدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے لانے میں اپنا کردار ادا کریں
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حسان ایڈووکیٹ سمیت گرفتار شدہ تمام راہنماوں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے
8۔ یہ کہ گزشتہ دنوں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر شوکت نواز میر پر NCCIA کی جانب سے درج مقدمہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جبکہ کور ممبر شوکت نواز میر نے کسی ادارے، ملک یا شخصیت کی تضحیک کے بجائے 29 ستمبر کے ان قاتلوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے جنہوں نے دن دیہاڑے نہتی اور پرامن عوام پر ڈائریکٹ فائرنگ کر کے نوجوانوں کو شہید اور زخمی کیا۔ جبکہ دوسری جانب ایک نام نہاد حریت لیڈر یہ اقرار کرتا ہے کہ اس نے انڈین خفیہ ایجنسی کے اعلی افسر سے ملاقات کی ہے۔ حریت لیڈر کے اس اقرار کو ایک میڈیا چینل پر نشر بھی کیا گیا وہیں ایک کشمیری یو ٹیوبر کو پاکستان میں زیر عتاب ایک سیاسی جماعت کی خاتون کارکن کا انٹرویو لینے پر 100 دن سے زائد جیل میں قید رکھا گیا جو کہ انصاف کے تقاضوں پر حکمران طبقات کی جانب سے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
9۔ یہ کہ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں تعلیم سے جڑا مطالبہ جو کہ مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن کیلئے دو نئے تعلیمی بورڈز کا قیام تھا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔ نئے تعلیمی بورڈز کے قیام کیلئے فنڈز کی فراہمی سمیت دیگر تمام اخراجات آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر کی ذمہ داری ہے جو کہ مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن کمیٹی کے مذاکرات کے دوران تسلیم شدہ بات ہے لیکن اطلاعات ہیں کہ آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر ان اخراجات کو پورا کرنے کیلئے میرپور تعلیمی بورڈ کے فنڈز اور اثاثہ جات کو منتقل کرنے کا سازشی منصوبہ بنا رہی ہے جو کہ بادی النظر میں آزاد جموں کشمیر کے عوام کے درمیان علاقائی تقسیم کو فروغ دینے کی ایک مجرمانہ سازش و منصوبہ بندی ہے جس کی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نہ صرف بھرپور مذمت کرتی ہے بلکہ ایسے کسی اقدام کے خلاف بھرپور مزاحمت بھی کرے گی
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی حکومت کو متنبہ کرتی ہےکہ بمطابق معاہدہ 4 اکتوبر 2025 محکمہ برقیات کو ملنے والی 10 ارب روپے کی گرانٹ محکمہ برقیات کے زریعے میرٹ کی بنیاد پر استعمال میں لایا جائے اگر سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی گئی تو متعلقہ حلقہ کی عوامی ایکشن کمیٹی احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
واپس کریں