ایران اور امریکا کے درمیان آج مفاہمت طے پانے کا قوی امکان

ایران اور امریکا کے درمیان آج مفاہمت طے پانے کا قوی امکان ہے، ثالث کار امریکا ایران معاہدہ کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے، امریکی صدر ٹرمپ نے تصدیق کر دی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ تازہ تجاویز میں آبنائے ہرمز کو کھولنا، بعض ایرانی اثاثے بحال کرنا اور مذاکرات جاری رکھنا شامل ہے ، امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ حتمی معاہدہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک دے گا، معاہدے پر اس وقت دستخط کریں گے جب وہ سب کچھ حاصل ہو جائے جو ہم چاہتے ہیں۔
امریکی صدر نے معاہدے سے متعلق دیگر تفصیلات بتانے سے گریز کیا، ٹرمپ آج پاکستان، سعودی عرب، قطر، یواے ای، مصر اور ترکیے کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کریں گے ، مجوزہ معاہدے پر امریکا کی جانب سے حتمی جواب آج متوقع ہے۔
واپس کریں