دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ایران نے متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کے ساتھ گہرے تعلقات سے خبردار کردیا
No image قطری میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے ملٹری سیکرٹری محسن رضائی نے متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات مزید گہرے کرنے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران نے ابوظہبی کے ساتھ دوستی کے دروازے بند نہیں کیے لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ایران کے صبر کی حد ہے ۔
محسن رضائی نے کہا کہ ایران متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات سے آگاہ ہے ، اسے اسرائیل کی سازشوں میں نہیں الجھنا چاہیے ۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور امریکا کی ایران کے خلاف جنگ کے دوران یو اے ای ایران کے شدید حملوں کی زد میں رہا، جبکہ حالیہ اطلاعات سے یہ بھی اشارہ ملتا ہے کہ یو اے ای نے ممکنہ طور پر جوابی کارروائیاں بھی کیں۔
اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے متحدہ عرب امارات کو ایران مخالف کارروائیوں میں براہِ راست ملوث قرار دیا تھا۔
ایرانی وزیرخارجہ نے برکس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ یکجہتی کی خاطر متحدہ عرب امارات کا نام نہیں لیا، جب ایران پر حملے شروع ہوئے تو متحدہ عرب امارات نے مذمت تک نہیں کی، ایران سے متعلق متحدہ عرب امارات اپنی پالیسی پر نظرِثانی کرے۔
یاد رہےکہ گزشتہ دنوں اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا اور اماراتی صدر سے ملاقات کی تاہم یو اے ای نے ایران جنگ کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ امارات کی تر دید کی۔
واپس کریں