ایران کا افزودہ یورینیم اپنے پاس محفوظ رکھنےکو تیار ہیں: روس

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہےکہ روس ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو منتقل کرکے محفوظ رکھنےکے لیے تیار ہے۔
ماسکو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیوٹن نےکہا کہ روس نے 2015 میں بھی ایران سے افزودہ یورینیم منتقل کیا تھا اور وہ اس تجربے کو دوبارہ دہرانے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنازع کے تمام فریق ایران سے یورینیم منتقل کرنے پر متفق تھے تاہم بعد میں امریکا نے مؤقف سخت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یورینیم صرف امریکا منتقل کیا جائے۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ ماسکو امریکا اور ایران دونوں کے ساتھ رابطے میں رہے گا اور امید ہے کہ یہ تنازع جلد ختم ہو جائے گا۔
واپس کریں