امریکا ایران جنگ بندی کے جزوی معاہدےکا ابتدائی فریم ورک تیار، متنازع معاملات حل طلب رہینگے

برطانوی خبرایجنسی نےکہا ہےکہ امریکا اور ایران جنگ بندی کیلئے ایک قلیل مدتی معاہدے پر غور کررہے ہیں۔
برطانوی خبر ایجنسی نے ذرائع اور حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ قلیل مدتی جنگ بندی معاہدے کےحوالے سے ابتدائی فریم ورک تیار کیا گیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان سب سے متنازع معاملات حل طلب رہیں گے، یہ منصوبہ ایک جامع امن معاہدے کے بجائے ایک قلیل مدتی یادداشتِ مفاہمت پر مبنی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مجوزہ فریم ورک 3 مراحل میں سامنے آئے گا، پہلے مرحلے میں باضابطہ طور پر جنگ کا خاتمہ کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں آبنائے ہرمز کے بحران کو حل کیا جائے گا، تیسرے مرحلے میں ایک جامع معاہدے پر بات چیت کی جائے گی۔
واپس کریں