’نہ پیچھے ہٹیں گے، نہ جھکیں گے‘، حزب اللہ کا اسرائیل سے براہ راست مذاکرات سے انکار

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کےسربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کویکسر مسترد کر دیا۔
لبنانی تنظیم حزب اللہ کےسربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کے ساتھ بات چیت کو گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لبنان کوغیرمستحکم کردےگی لہٰذا اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں۔سربراہ حزب اللہ کے مطابق مزاحمت مضبوطی سے جاری ہے، اسے شکست نہیں دی جا سکتی، حکام کوبراہ راست مذاکرات روک کر بالواسطہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اپنے ہتھیارنہیں ڈالیں گے، لبنان اور اس کے عوام کے دفاع کیلئے مزاحمت جاری رکھیں گے، چاہےدشمن کتنی ہی دھمکیاں دے، نہ پیچھے ہٹیں گے، نہ جھکیں گے اور نہ ہی شکست کھائیں گے۔
واپس کریں