اگر ایران امریکا جنگ کل ختم ہوجائے تب بھی دنیا کے 3 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے جائیں گے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہےکہ اگر ایران امریکا جنگ کل ختم ہوگئی تب بھی دنیا کے تین کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے جائیں گے۔
یواین ڈیولپمنٹ پروگرام کے سربراہ الیگزینڈر ڈی کرو نےکہا ہےکہ دنیا کا جی ڈی پی اوسطاً اعشاریہ پانچ سے اعشاریہ آٹھ فیصد گر چکا ہے۔ اس کا مطلب ہےکہ دنیا کے مختلف ملکوں کے تقریباً تین کروڑ 20 لاکھ لوگ خط غربت سے نیچے چلے جائیں گے۔
الیگزینڈر ڈی کرو کے مطابق ایشیا بحرالکاہل خطے میں ہر سال 100 ارب ڈالرز ریمیٹنس خاندانوں سے خاندانوں میں منتقل ہوتی ہے، جو آج کل نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے، اگر جنگ کل رک جاتی ہے تب بھی اس کے اثرات دیرپاہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے کچھ دنوں میں دنیا کو غذائی اشیاء کی کمی کا سامنا ہونےکا خطرہ ہے۔
واپس کریں