دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز میں 31 جہازوں کو ری ڈائریکٹ کردیا، سینٹکام
No image امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سینٹکام کے مطابق آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی کے نتیجے میں 31 جہازوں کو ری ڈائریکٹ کیا گیا ہے کچھ جہازوں کو بندر گاہوں کی جانب واپس بھیجا گیا ہے یا ان کو اردگرد چکر لگانے پر مجبور کیا گیا ہے۔
سینٹرل کمانڈ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ جن جہازوں کو ری ڈائریکٹ کیا گیا ہے ان میں زیادہ تر آئل ٹینکرز شامل ہیں، سینٹکام کے مطابق تمام جہازوں نے امریکی فورسز کی ہدایات پر عمل کیا۔
سینٹکام کے مطابق ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کرنے کے آپریشن میں 10,000 سے زائد امریکی فوجی، 17 جنگی جہاز اور 100 سے زیادہ طیارے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی جاری رہے گی۔
اس سے قبل بھی امریکی فوسز نے آبنائے ہرمز میں ایک ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ کر کے اس کو قبضے میں لیا جس کی ویڈیو بھی سینٹکام نے جاری کی تھی جسے ایران نے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
دوسری جانب ایران نے مذاکرات کو ناکہ بندی ختم کرنے سے مشروط کر دیا، ایران کا کہنا ہے کہ امریکی صدر مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے کی میز میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، امریکا کی جانب سے دی جانے والی دھمکیاں اور وعدوں کی خلاف ورزی ہی مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
واپس کریں