دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
باشعور اور پڑھے لکھے نوجوان لبریشن لیگ کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیں۔ خلیق الرحمن سیفی ایڈووکیٹ
No image اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) جموں کشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل خلیق الرحمن سیفی ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر لبریشن لیگ قانون ساز اسمبلی کے آمدہ انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی۔ اور تمام حلقہ جات سے اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔
نمائندہ بیدار ڈاٹ کام سے گفتگو میں خلیق الرحمن سیفی ایڈووکیٹ نے کہا کہ لبریشن لیگ اپنے منشور اور مقاصد کے تحت آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کو ریاست کی نمائندہ اسمبلی اور آزاد حکومت کو پوری ریاست کی نمائندہ حکومت تسلیم کروانے کے مشن پر کاربند رہتے ہوئے ریاست کی آزادی اور حقِ خودارادیت کے حصول کیلئے اپنا عملی کردار ادا کرنے کا عزم لے کر میدان میں نکلی ہے۔
سیکرٹری جنرل جموں کشمیر لبریشن لیگ نے ریاست کے باشعور اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو دعوت دی ہے کہ وہ سیاست میں عملی کردار ادا کرنے کیلئے لبریشن لیگ کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ لبریشن لیگ نوجوانوں کو بھرپور نمائندگی دینے کی خواہاں ہے اور درحقیقت نوجوان ہی نظام سیاست میں جدت لانے اور حقیقی معنوں میں عملی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
واپس کریں