دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی تو آبنائے ہرمز دوبارہ بند کردیں گے: ایران کا دوٹوک پیغام
No image ایرانی وزارتِ دفاع کے مطابق آبنائے ہرمز میں آمدورفت حملے نہ کرنے سے مشروط ہے اور اس اہم تجارتی گزرگاہ تک رسائی کا انحصار جنگ بندی کی موجودہ صورتحال پر ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز ایجنسی کے مطابق وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نیک نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمزصرف جنگ بندی کی صورت میں ہی کھلی رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوجی جہازوں اور دشمن قوتوں سے وابستہ بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال عارضی ہے اور اگر زمینی حالات، خصوصاً لبنان سے متعلق صورتحال میں تبدیلی آتی ہے تو اس اہم آبی گزرگاہ کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے۔
واپس کریں