دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سپر پاور کا زوال ۔ اظہر سید
No image کہتے ہیں صرف کیلفورنیا کی جی ڈی پی جاپان کی جی ڈی پی سے زیادہ ہے ۔کہتے ہیں صرف واشنگٹن کی جی ڈی پی چین کی جی ڈی پی سے زیادہ ہے ۔معیشت سے نابلد یہ نہیں جانتے امریکہ ڈوبتی ہوئی سپر پاور ہے جسکی ساری جی ڈی پی سے زیادہ اس پر قرضہ ہے۔کہتے ہیں امریکہ اگلے پانچ سو سال نہیں ڈوبے گا لیکن خود امریکہ کا یہ حال ہے اس کی ناک پھٹ کر اس کے ہاتھوں میں آچکی ہے ۔
یہ بات صرف امریکیوں کو نہیں پتہ باقی ساری دنیا کو بھی پتہ چل چکی ہے ۔
برکس بنانے والے احمق نہیں ڈوبتے جہاز سے چھلانگ لگانے والے عقلمند چوہے ہیں ۔ڈالر کا سوا ستیا ناس ہونے سے پہلے ہی انہوں نے متبادل معاشی نظام تشکیل دے لیا ہے ۔
ایران والے جو کہتے ہیں یوان میں تیل خریدنے والے آئل ٹینکر فیس دے کر آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں اصل میں ڈوبتے ہوئے جہاز کا سوراخ بڑا کر رہے ہیں ۔
امریکیوں سے مرعوب ماضی میں زندہ ہیں زمانہ قیامت کی چال چل گیا ہے ۔مشرق سے نیا سورج طلوع ہو رہا ہے اور اسے کوئی نہیں روک سکتا ۔انکھوں کے سامنے انگلیاں رکھ کر نشہ میں ڈوبے رہیں یہ سورج تو ہماری دو انگلیوں کی مار ہے ۔ سورج نکل چکا ہے کوئی دن جاتے ہیں نصف النہار پر پہنچا ہو گا۔
ایران کے ساتھ امن مذاکرات تو ناکام ہو گئے !اب کیا کریں گے ؟ ایٹمی حملہ ،زمینی افواج بھجیں گے ؟
نہیں امریکی احمق نہیں وہ گورباچوف کی طرح زوال قبول کر لیں گے انسانیت ختم نہیں کریں گے ۔
ایران کے ساتھ بات چیت دوبارہ ہو گی اور امریکی پرانی تنخواہ پر کام کریں گے ۔اس کے بعد اپنے ہاتھوں سے اپنے زوال کا بندوبست کریں گے ۔اپنی آنکھوں سے اپنا ڈوبتا سورج دیکھیں گے ۔
خلیج میں جو چوکیدار تھا اس کا برا حال تو ایران نے کر دیا ہے اب کیا بچے کو ترکی اور پاکستان سے بھی لڑائیں گے جو اسکی نیکر اتار کر ختنہ کریں ۔
اسلحہ خانہ کا حال جاننے والوں نے جان لیا جنوبی کوریا اور یوکرائن سے اثاثے واپس منگوانے پڑے تھے ۔اسلحہ خانہ کو ڈبل شفٹوں میں چلا لیں جو کام شروع ہوا ہے ڈبل شفٹوں سے بھی کام نہیں چلے گا ۔
دو طیارہ بردار تو زخمی ہو کر نیویں نیویں ہو کر نکل گئے اب کیا تیسرے کو بھی زخمی کروانا ہے ۔
واپس کریں