دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
گیند اب امریکا کے کورٹ میں ہے: ایرانی وزیر خارجہ
No image ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا دنیا جنگ بندی کے اعلان کے بعد لبنان میں ہونے والے قتلِ عام کو دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا دنیا یہ بھی دیکھ رہی ہے کہ امریکا اپنی کی گئی باتوں پر قائم رہتا ہے یا نہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ نے وزیراعظم شہبازشریف کا جنگ بندی کے اعلان والا بیان بھی شیئر کردیا اور لکھا کہ ایران اور امریکا جنگ بندی کی شرائط واضح اور دو ٹوک ہیں۔
عباس عراقچی نے کہا کہ گیند اب امریکا کے کورٹ میں ہے، امریکا کو انتخاب کرنا ہوگا کہ وہ جنگ بندی چاہتا ہے یا اسرائیل کے ذریعے جنگ کو جاری رکھنا چاہتا ہےکیونکہ دونوں چیزیں ایک ساتھ ممکن نہیں۔
ادھر ایرانی میڈیا نے کہا ہے کہ ایران کے وزیرخارجہ اور فیلڈمارشل عاصم منیر کے درمیان رابطہ ہوا اور ایرانی وزیرخارجہ نےفیلڈمارشل کوجنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں سےآگاہ کیا۔
واپس کریں