مذاکرات سے قبل ہی 3 اہم نکات کی خلاف ورزی کی گئی: ایرانی اسپیکر

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے واضح کیا کہ بات چیت سے پہلے ہی 10 نکاتی تجاویز کے 3 اہم نکات کی خلاف ورزی کر دی گئی۔
محمد باقر قالیباف نے خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کی فضائی حدود میں ڈرون کی دراندازی ہوئی، ایران کے یورینیئم افزودگی کے حق کی نفی کی گئی اور لبنان میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔
باقرقالیباف نے اس تمام صورتحال میں دو طرفہ جنگ بندی یا مذاکرات کو غیر معقول قرار دیا۔
یاد رہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے جاری ہیں، لبنان سول ڈیفنس کے مطابق ملک بھر میں ایک روز میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تین سو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 1165 افراد زخمی ہوئے ہیں
واپس کریں