سویلین تباہی کی دھمکی ثبوت ہے ٹرمپ عہدےکیلئے فٹ نہیں،کانگریس

کانگریس کے ایک چوتھائی سے زائد ڈیموکریٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
امریکی اخبار کا کہناہےکہ مواخذے یا کابینہ کی جانب سے 25ویں ترمیم کےتحت ٹرمپ کو طاقت سے محروم کیا جاسکتا ہے۔
کئی ڈیموکریٹک ارکان نے صدر ٹرمپ کے ذہنی توازن پرتشویش کا اظہار بھی کیا۔ اراکین کانگریس کاکہنا ہے کہ سویلین تباہی کی دھمکی ثبوت ہےکہ ٹرمپ عہدےکے لیے ذہنی طورپرفٹ نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پر پوری ایرانی تہذیب کو ختم کرنے کی دھمکی دی تھی، جس پر عالمی رہنماؤں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس قسم کے رویے کو جنگی جرم قرار دیا تھا۔
واپس کریں