دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
دباؤ اور دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے: ایران کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب
No image ایران کی اعلیٰ فوجی قیادت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں وہم پر مبنی قرار دے دیں۔
ایرانی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان نے بیان میں کہاکہ مشرق وسطیٰ میں امریکا کو رسوائی کا سامنا ہے، ٹرمپ کی دھمکیاں مشرقِ وسطیٰ میں امریکاکی ذلت اور رسوائی کی تلافی نہیں کرسکتیں، نہ ہی یہ خطے میں امریکا کی ناکامیوں کو چھپا سکتی ہیں۔
ایرانی فوجی حکام کے مطابق امریکا کی جانب سے بڑھتی ہوئی دھمکی آمیز زبان دراصل مشرق وسطیٰ میں اس کی ذلت اور رسوائی کا اعتراف ہے، جسے اس طرح کے بیانات سے ختم نہیں کیا جا سکتا، بیان میں واضح کیا گیا کہ دھمکیوں اور دباؤ سے نہیں جھکیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر امریکا نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو ایران اس کا سخت جواب دے گا، جس کے نتائج خطے کے لیے سنگین ہو سکتے ہیں۔ ایرانی حکام نے خبردار کیا کہ خطے میں کشیدگی کو بڑھانے کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوگی۔
یاد رہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے اور ڈیل کے لیے آج رات تک کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہاکہ ایران کے لیے آج کی ڈیڈلائن حتمی ہے، انہوں نے ڈیل نہ ہونے کی صور ت میں ایران کے پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کرنے کی دھمکی دی اور کہا کہ ڈیل نہ ہوئی تو بارہ بجے سے پہلے ایران میں ہر پاور پلانٹ تباہ کر دیا جائے گا۔
واپس کریں