دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کو اس کی مکمل تحقیقات کرنی چاہئے۔جاوید راٹھور
No image یہ بہت بڑا اور غیر معمولی الزام ھے اس کی مکمل تحقیقات ھونی چاھیے چونکہ شوکت نواز میر اگر چہ کاروبار اور رھن سہن کے لحاظ سے عام شخص ھے لیکن وہ آزادکشمیر کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ھے جس بہادری اور سنجیدگی سے شوکت نواز میر نے کشمیری عوام کی تحریک حق حاکمیت اور حق ملکیت میں جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ھے اور کشمیری عوام اس کردار کی وجہ سے شوکت نواز میر کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور شوکت نواز میر پر لگنے والے الزامات پر سخت رنجیدہ اور غصے میں ہیں اس لیے حمید لون کے اس الزام کی فوری طور پر تحقیقات ھونی چاھیے کہ واقعی یہ بیان سچا ھے یا موصوف نے یہ الزام را یا کسی اور کے کہنے پر لگایا ھے یا کسی اور کو خوش کرنے کے لیے ایسا کیا ہے چونکہ یہ بیان نہ صرف شوکت نواز میر کی کردار کشی کی کوشش ھے بلکہ آزادکشمیر کے عوام کی تحریک کو نقصان پہنچانے کی کوشش ھے ۔
حمید لون کو باقاعدہ پریس کانفرنس کر کے تفصیلات سے آگاہ کرنا چاھیے کہ جس تقریب میں موصوف شریک تھے اس کا میزبان کون تھا بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ وھاں کیسے پہنچ گیا اس ایجنٹ کو کس نے مدعو کیا تقریب کے میزبان سے اس ایجنٹ کے کیا تعلقات تھے اس تقریب میں اور کون کون لوگ موجود تھے کس کس کی موجودگی میں حمید لون کی ملاقات اس ایجنٹ سے ھوئی کیا اس ملاقات اور گفتگو کے کچھ اور بھی گواہ ھیں اور اگر حمید لون کی اس ایجنٹ سے اکیلے میں ملاقات ھوئی تو اس کی تفصیلات کیا ھیں۔
پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کو اس کی مکمل تحقیقات کرنی چاھیے تاکہ حقیقت واضع ھو۔ بھارت کشمیری عوام کا قاتل اور غاصب ملک ھے جس نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے کوئی بھی کشمیری کسی ایسے شخص سے ھر گز رشتہ نہیں رکھے گا اور نہ اسے برداشت کرے گا جو کسی طرح بھی بھارتی ایجنٹوں سے روابط رکھتا ھو۔

واپس کریں