دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
یہ تو دین کا بھی حکم ہے۔شہزاد حسین
No image ابھی خبر آئی ہے کہ ایران پر حملے میں حصہ لینے والے ایک ایف سولہ کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد وہ بچ بچا کر، گلف میں موجود ایک ائیربیس پر بحفاظت لینڈ کرگیا۔ اس سے کچھ دن پہلے ایک ایف 35 طیارہ بھی ہٹ ہونے کے بعد گلف کے کسی ملک میں لینڈ کرگیا تھا۔
آپ نے وہ خبر بھی سنی ہوگی کہ سعودیہ میں موجود امریکی KC 135 ریفیولر طیارے نشانہ بنائے گئے ہیں۔
یہ بھی سنا ہوگا کہ گلف میں امریکی THAAD ائیر ڈیفینس سسٹم کو نشانہ بنایا گیا
یہ بھی سن رکھا ہوگا کہ جوں جوں گلف میں موجود امریکی ریڈارز کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اسرائیل کو ملنے والی میزائل وارننگ سسٹم کمزور پڑتے جارہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شروع میں اسرائیل محفوظ تھا، پر اب وہاں damages بڑھتے جارہے ہیں
آپ نے ان میں کوئی بات نہیں سنی تو ابھی گوگل کیجیے اور ان سارے واقعات کو "لازمی" کراس چیک کیجیے۔
ہوسکتا ہے کوئی سوچے کہ میں آپ سے غلط بیانی کررہا ہوں تو اسے لازمی تحقیق کرنی چاہیے
اگر آپ تحقیق نہیں کرسکتے تو میں آپ کی مزید آسانی کے لیے، کومنٹس میں سارے ریفرنسز لگارہا ہوں تاکہ اتمام حجت ہوجائے
اب غور سے سنیے،
آپ نے ریاستی بیانیے کو فالو کرنے والے نامی گرامی علماء کرام کو مسلسل سنا ہوگا جو ایران کے گلف ممالک پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ آپ جانتے ہیں میں کن کی طرف اشارہ کررہا ہوں
کیا ان علماء کرام نے، ایران کے گلف ممالک پر حملوں کی مذمت کرتے وقت، آپ کو یہ سب بتایا تھا؟
کیا آپ کو گلف میں موجود امریکی اڈوں، ائیر ڈیفنس سسٹمز، تھاڈ بیٹریز اور لڑاکا طیاروں کو پناہ دینے والی حقیقت بتائی گئی تھی؟
آپ ان بیانات کو دوبارہ سنیں
آپ کو ان علماء کرام کی مذمت میں، یہ تمام حقائق غائب ملیں گے
وہ یہ ساری باتیں آپ سے چھپاتے ہیں۔
جان بوجھ کر چھپاتے ہیں
تاکہ آپ جھوٹ، جہالت اور اندھیروں کے اسیر رہیں
آپ کو حقیقت کے بارے کبھی علم نہ ہوں
آپ حق اور سچ چھوڑ کر، صرف وہ سوچیں جو چند طاقتور افراد چاہتے ہیں
کیا آپ اس جہالت کو واقعی دین سمجھتے ہیں؟
کسی بھی انسان کا نظریہ یا بیانیہ بعد کی بات ہے۔ لیکن اسے اس قدر تو دیانتدار ہونا چاہیے کہ اپنے سننے والوں کو سچ بتائے، پوری حقیقت سے آگاہ کرے۔ یہ تو دین کا بھی حکم ہے
مجھے انتہائی حیرت اور افسوس ہوتا ہے کہ یہ جید سمجھے جانے والے علماء کرام، اپنے سننے والوں سے اتنی بڑی حقیقت صاف چھپا جاتے ہیں۔
ایسے علماء کرام کو سننے اور فالو کرنے والوں کو فہم و فراست میسر آسکتی ہے جو ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے؟
واپس کریں