دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشیدگی مزید بڑھ گئی ،ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے،
No image مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل حملہ کر دیا، جس میں کلسٹر وار ہیڈز استعمال کیے گئے۔
ایرانی حملوں کے نتیجے میں اسرائیل کے مختلف علاقوں میں رہائشی عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائل مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کی جانب داغے گئے، جن میں سے کئی میزائل رہائشی علاقوں میں گرے۔
ان حملوں کے باعث متعدد گاڑیوں اور مکانات کو نقصان پہنچا، جبکہ اسرائیلی دفاعی نظام کئی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔
دوسری جانب،ایران اور امریکا و اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، جہاں ایران نے آبنائے ہرمز مکمل بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا تو آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا اور خطے میں توانائی و پانی کی تنصیبات پر بھی حملے کیے جائیں گے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی علاقے میں قاسمیہ برج کو تباہ کر دیا۔ لبنانی صدر جوزف عون نے اس کارروائی کو ممکنہ زمینی حملے کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملے جاری ہیں، جبکہ اسرائیلی دفاعی نظام نے متعدد ایرانی میزائل بھی ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں اسرائیل کے اہم شہروں ڈیمونا اور عراد پر میزائل حملے کیے تھے۔ ان حملوں میں اسرائیل کے مطابق تقریباً 180 افراد زخمی ہوئے جبکہ 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
واپس کریں