پاکستان کے پاس ممکنہ طور پر ایسے میزائل ہوسکتے ہیں جو امریکا تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہوں: تلسی گبارڈ

امریکا کی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس تلسی گبارڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس ممکنہ طور پر ایسے میزائل ہوسکتے ہیں جو امریکا تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔
امریکی سینیٹ کمیٹی میں سماعت کے دوران تلسی گبارڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام میں ممکنہ طور پر ایسے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل شامل ہو سکتے ہیں جو امریکا تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔
امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت روس، چین، شمالی کوریا اور ایران ایسے جدید میزائلوں پر تحقیق کر رہے ہیں جو جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور امریکا کو اپنی زد میں لے سکتے ہیں۔
تلسی گبارڈ نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت امریکا کے لیے سکیورٹی چیلنجز میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔
واپس کریں