دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ایران کمزور نہیں ہورہا بلکہ آخری حد تک لڑنے کو تیار ہے: خفیہ امریکی کیبل
No image امریکی اخبار نے امریکی محکمہ خارجہ کی ایک کیبل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیئر اسرائیلی حکام نے امریکی سفارتکاروں کو بتایا ہے کہ اگر ایرانی شہری حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلے تو انہیں ’قتل عام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے‘۔
بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیبل کے مطابق اسرائیلی حکام کا اندازہ ہے کہ ایران کی حکومت ’کمزور نہیں پڑ رہی‘ اور 28 فروری کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت اور جاری امریکی و اسرائیلی حملوں کے باوجود ’آخر تک لڑنے کے لیے تیار ہے‘۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ صورتحال کا ادراک ہونے کے باوجود اسرائیلی حکام نے عوامی بغاوت کی امید ظاہر کرتے ہوئے امریکا پر زور دیا کہ اگر ایران میں احتجاج شروع ہو تو وہ مظاہرین کی حمایت کے لیے تیار رہے۔
واپس کریں