دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ایران ہیروشیما یا ناگا ساکی نہیں
No image ایک چھوٹے اور پابندیاں یافتہ ملک ایران کے ساتھ سپر پاور ملک امریکہ کی جنگ کل15 ویں روز میں داخل ہو جائے گی،کل ملا کر ابھی تک جو نتائج سامنے آئے ہیں ان کے مطابق ایران فرنٹ فٹ پر آ کر کامیابی کے ساتھ امریکہ کا مقابلہ کر رہا ہے اور امریکہ کو مسلسل ہزیمت اور رسوائی کا سامنا ہے۔عالمی اور بشمول امریکی تجزیہ کاروں کے مطابق پر اعتماد ایرانی قیادت حالیہ جنگ کو طول دینے کی پلاننگ رکھتی ہے،گویا ایران پوری طرح سے امریکہ اور اسرائیل کو دھول چٹانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جنگوں میں نقصان ہر جانب سے ہوتا ہے لیکن کون سامنے آ کر لڑتا ہے اور قوم کس کے ساتھ کھڑی رہتی ہے یہ دیکھنا زیادہ اہم ہے۔
ایران میں رجیم چینج کرنے میں امریکی اور اسرائیل کی ناکامی اور پھر آبنائے ہرمز اور متحدہ عرب امارات کے حوالے سے ایرانی حکمت عملی انتہائی کامیاب رہی،خلیجی ممالک میں اب امریکہ شجر ممنوعہ بنتا جا رہا ہے۔ خود امریکہ میں بڑے پیمانے پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مظاہرے شروع ہو چکے ہیں جبکہ امریکہ کے اتحادی بھی ایک ایک کر کے امریکہ ایران جنگ کی کھلی مخالفت کرنے لگے ہیں۔
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز امریکی ڈالروں کے بجائے اب چینی کرنسی میں لین دین کرنے کے پابند ہوں گے،یہ یقینا بہت بڑی خبر اور ایران کی کامیابی ہے۔ساتھ ہی خلیج کے تمام ممالک نے باضابطہ طور پر اپنے رکھوالے امریکہ کو اپنی کاروباری کمپنیوں اور بینکوں سمیت اپنے ممالک سے نکل جانے کو کہ دیا ہے۔
اب امریکہ کے پاس اب ایران کے اوپر ایٹم بم گرانے کا آپشن ہی باقی رہ گیا ہے۔ایران اس کے لیئے بھی تیار ہے،ایٹم بم کا جواب بھی ایٹم بم سے دیا جائے گا اور اس حوالے سے ایران نے ذمہ دار طاقتوں کو پہلے ہی آگاہ کر دیا ہے کہ کل یہ نہ کہیں کہ ہمیں بتایا نہیں تھا۔ موجودہ ایران ہیروشیما یا ناگاساکی نہیں جو امریکہ ترنوالہ بن جائے اور یہ بات دنیا حالیہ 15 دنوں میں خوب سمجھ گئی ہے۔
واپس کریں