عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے

(جنیوا،نامہ نگار خصوصی) جنیوا میں کشمیری وفد کے احتجاجی کیمپ کا تیسرا دن۔ اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تصاویر اویزاں کی۔ مختلیف ممالک سے انسانی حقوق کی تنظیموں ، میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی کے افرادنے کیمپ کا دورہ۔
وفد کے سربراہ الطاف حسین وانی، غلام محمد صفی، بیگم شمیم شال، ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان، ڈاکٹر شگفتہ اشرف نے وفود کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں ابادی کی ہیت کو بدل رہا ہے۔
حریت قیادت کو کسی جرم کے بغیر سالہاسال سے جیلوں میں رکھا ہے۔ یاسین ملک کو ایک جھوٹے مقدمہ میں سزائے موت دینے کی کوشس کی جا رہی ہے۔ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔
واپس کریں