دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
‏باجوہ صاحب! اگر آپ کو یاد نہ ہو
محمد یونس
محمد یونس
‏باجوہ صاحب! اگر آپ کو یاد نہ ہو تو میں آپ کو یاد کروا دوں کہ آپ نے ایک ڈاکٹرائن سوچی تھی، پھر اسے چند من پسند صحافیوں کے سامنے بیان کیا تھا اور پھر سہیل وڑائچ نے اس ڈاکٹرائن کو قلم بند کر کے ہم تک پہنچایا تھا۔
اس کے بعد اپنی ڈاکٹرائن کی کامیابی کے لیے آپ نے 2018 کے الیکشن میں‏دشمن کو ووٹ کی پرچی سے شکست دی تھی اور الیکشن کے اگلے دن اپنی کامیابی پر وتعز من تشاء وتذل من تشاء کی ٹوئیٹ کروائی تھی۔
پھر سیم پیج کی اصطلاح بھی ہم نے سنی اور آپ گج وج کے اپنی سلیکٹڈ حکومت کے ساتھ کھڑے رہے۔
انوکھے لاڈلے کو ہر طرح کی سہولت، مدد اور سہارا دیا گیا۔
انوکھے لاڈلے‏کی فرمائش پر مخالفین کو بےبنیاد مقدمات میں جیل میں ڈال کر گلیاں سُنجیاں کی گئیں۔
میڈیا پر مثبت رپورٹنگ ہوئی۔ آپ ایکسٹینشن لے کر لاڈلے کے سر پر سلامت رہے۔
پارلیمنٹ میں کی جانے والی ہر قانون سازی میں سہولت کے لیے کسی کرنل شفیق اور کرنل لیاقت جیسوں کو تعینات کر رکھا تھا۔
ویسے بھی فون کالز اور ڈرانے‏دھمکانے کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔
واقعات اور بھی ہیں اور یہ سب اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔
یاد کرانے کی وجہ صرف اتنی ہے کہ جب اتنی مدد، سہولت، ساتھ اور سہارا دیا ہوا تھا تو پھر ایک دم سے آپ کا نیوٹرل ہونا آپ کی انگلی پکڑ کر چلنے والا کیسے برداشت کر سکتا تھا؟
اس کی نالائقی، نااہلی‏اور ناکامی اپنی جگہ لیکن آپ خود کو بری الذمہ کر کے نیوٹرل کیسے ہو سکتے ہیں؟
بہتر ہوتا کہ جس دیدہ دلیری سے آپ نے اختیارات اور آئین سے تجاوز کرتے ہوئے اپنے لاڈلے کو سپورٹ کیا اسی دیدہ دلیری، جرآت اور بہادری سے اس کی وجہ سے ہونے والی ناکامیوں کو بھی اپناتے اور عوام میں آ کر‏اپنی اور اپنے لاڈلے کی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ملکی صورتحال واضح کرتے اور اب جنہوں نے ملک کی معاشی صورتحال سنبھالنے کی ذمہ داری لی ہے ان کی پوزیشن کلئیر کرتے ہوئے بتاتے کہ جو تباہی آپ کا لاڈلا پھیر کر گیا ہے اسے دور کرنا اور اس سے چھٹکارا پانا اتنا آسان نہیں ہے۔
باجوہ صاحب!‏امید ہے کہ ایک ذمہ دار پوسٹ پر ہوتے ہوئے، ملک کا ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناتے اور حب الوطنی کا تقاضا نبھاتے ہوئے آپ عوام کو اعتماد میں لیں گے۔
آپ کا نیوٹرل ہونا سر آنکھوں پر لیکن اپنی غلطیوں کو own کر کے نیوٹرل ہوں۔
تاکہ ملک میں جو غیر یقینی صورتحال ہے وہ ختم ہو سکے اور مشتعل‏یوتھیوں اور ان کی شرپسند قیادت کو سہولت سے کنٹرول کیا جا سکے،
شکریہ
واپس کریں